حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 187 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 187

حقائق الفرقان ۱۸۷ سُورَةُ النُّورِ الزَّانِيَةُ وَالزَّانِي فَاجْلِدُوا كُلَّ وَاحِدٍ مِّنْهُمَا مِائَةَ جَلْدَةٍ وَلَا تَأْخُذُكُمْ بِهِمَا رَأْفَةٌ فِي دِينِ اللهِ إِنْ كُنْتُمْ تُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَ لْيَشْهَدُ عَذَابَهُمَا طَائِفَةٌ مِّنَ الْمُؤْمِنِينَ - ترجمہ ۔ زنا کرنے والی عورت اور زنا کرنے والا مرد ہر ایک کو ان دونوں میں سے سو سو درے مارو، اور تم کو ان دونوں پر ترس نہ آنا چاہیے اللہ کے دین میں جب تم ایمان رکھتے ہو اللہ پر اور آخرت کے دن پر۔ اور چاہیے کہ آ موجود ہو ان کی سزا کے وقت ایک جماعت ایمانداروں کی ۔ تفسير - الزَّانِيَةُ وَالزَّانِي فَاجْلِدُوا كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا مِائَةَ جَلْدَةٍ زانی مرد اور عورت ہر ایک کو ان دونوں میں سے ایک سو کوڑہ مارو۔ یہ پہلا حکم ہے جو اس سورہ شریف میں نازل ہوا کہ جب کسی مرد اور عورت پر زنا کا الزام ثابت ہو جائے تو ان کی سزا یہ ہے کہ مرد کو بھی سو کوڑے مارے جائیں اور عورت کو بھی سو کوڑے مارے جائیں ۔ وَلَا تَأْخُذُكُمْ بِهِمَا رَأْفَةٌ فِي دِينِ اللَّهِ إِنْ كُنْتُمْ تُؤْمِنُونَ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ اور نہ پکڑے تم کو ان دونوں کے ساتھ نرمی اور ترس کھانا ۔ اللہ تعالیٰ کے دین کے معاملہ میں ۔ اگر ہو تم ایمان لانے والے ساتھ اللہ کے اور دن پچھلے کے۔ کیا معنے ۔ مومنوں کو نہیں چاہیے کہ ایسے لوگوں پر ترس کھا کر ان سے درگزر کر دیں۔ اور ان کو سزا نہ دیں کیونکہ اس میں فتنہ وفساد ہے۔ اور بالآخر مفید امران کے واسطے اور قوم اور تمدن کے واسطے یہی ہے کہ ایسے جرم کا مرتکب کھلے طور پر اپنی سزا کو پہنچے۔ وَلْيَشْهَدُ عَذَابَهُمَا طَائِفَةٌ مِّنَ الْمُؤْمِنِينَ ۔ اور چاہیے کہ مشاہدہ کرے ان کے عذاب کو ایک گروہ مومنوں کا ۔سزا پبلک میں دینی چاہیے۔ اور مومنوں کو وہاں جمع ہونا چاہیے آجکل نیک کہلانے والے ایک جھوٹی نرم دلی کا بہانہ کر کے ایسے موقع پر جانے سے پر ہیز کرتے ہیں ۔ ایسا خیال گناہ ہے کیونکہ حکم النبی کے برخلاف ہے۔ ( بدر جلد نمبر ۱۴ مورخہ ۶ جولائی ۱۹۰۵ ء صفحه (۳)