حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 183
حقائق الفرقان ااا تَضْحَكُونَ - ۱۸۳ سُورَةُ الْمُؤْمِنُونَ فَاتَّخَذْتُمُوهُمْ سِخْرِيًّا حَتَّى انْسَوْلُمُ ذِكْرِى وَ كُنتُم مِّنْهُمْ ترجمہ ۔ تو تم نے اُن کی ہنسی اڑائی یہاں تک کہ وہ تم کو میرا ذکر بھلانے کے باعث ہوئے اور تم ان سے ہنستے ہی رہے۔ تفسیر ۔ حَتَّى انْسَوْكُمْ ذِكْرِی ۔ جو شخص کسی پاک بندے کی ہنسی کرتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ اس کو سزا دیتا ہے کہ وہ خدا کی یاد کو بھول جاتا ہے۔ اِنساء کی نسبت ان لوگوں کی طرف سبب کی وجہ سے ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ہے ،جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۱) ١١٦ - أَفَحَسِبْتُمْ أَنَّمَا خَلَقْنَكُمْ عَبَثًا وَ أَنَّكُمُ الَيْنَا لَا تُرْجَعُونَ - ترجمہ ۔ تو کیا تم نے یہ سمجھا ہے کہ ہم نے تم کو بے کار پیدا کیا ہے اور یہ کہ تم ہماری طرف لوٹائے ہی نہ جاؤ گے؟ تفسیر - أَفَحَسِبْتُمْ أَنَّمَا خَلَقْنَكُمْ عَبَثًا ۔ کیا تمہیں یہ خیال ہے کہ ہم نے تم کو عبث پیدا کیا ہے۔ ایسا خیال تمہارا غلط ہوگا ۔ ہمارے حضور تم کو آنا ہوگا۔ جب تم عبث نہیں بنائے گئے۔ تو پھر سوچو کہ تم کیوں بنائے گئے ہو۔ الحکم جلد ۵ نمبر ۱۴ مورخه ۱۷ را پریل ۱۹۰۱ ء صفحه (۳) ۱۱۸- وَمَنْ يَدْعُ مَعَ اللهِ إِلهَا أَخَرَ لَا بُرْهَانَ لَهُ بِهِ فَإِنَّمَا حِسَابُهُ عِنْدَ رَبِّهِ إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ الْكَفِرُونَ ۔ ترجمہ ۔ اور جو اللہ کے ساتھ کسی اور کو معبود بنا کر پکارے جس کی دلیل اس کے پاس کچھ نہیں تو بس اس کا حساب اس کے رب کے پاس ہے۔ بے شک یہ بات ہے کہ مظفر و منصور نہیں ہوں گے کافر۔ تفسیر - إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ الْكَفِرُونَ - ابتدا سورہ میں قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ فرمایا تھا۔ اب اس کے مقابل میں کفار کا انجام بتایا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۱) لَا يُفْلِحُ الْکٰفِرُونَ ۔ فلاح نہ پاتے کافر ۔ ابتدا میں فرمایا قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ ۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۴۶۸)