حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 182 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 182

حقائق الفرقان ۱۸۲ سُورَةُ الْمُؤْمِنُونَ ١٠٠ - حَتَّى إِذَا جَاءَ أَحَدَهُمُ الْمَوْتُ قَالَ رَبِّ ارْجِعُونِ - ترجمہ ۔ جب آ پہنچے ان میں سے کسی کو موت تو کہے گا اے میرے رب ! پھر مجھے واپس کیجئے ۔ تفسیر - رَبِّ ارْجِعُونِ - چاہیے ارْجِعُ اور یہاں جمع آیا۔ یہ در اصل از جع از جع از جغ تین مرتبہ کہنے کی جابجا ہے۔ ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ہے جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۱) ١٠١ - لَعَلَّى اَعْمَلُ صَالِحًا فِيمَا تَرَكْتُ كَلَّا إِنَّهَا كَلِمَةٌ هُوَ قَابِلُهَا ۖ وَمِنْ ورابِهِمْ بَرْزَخٌ إِلَى يَوْمِ يُبْعَثُونَ - ترجمہ ۔ تا کہ میں نیک عمل کروں اس کام میں جس کو میں چھوڑ آیا ہوں ایسا نہیں ہو سکتا بے شک وہ ایک بات ہے جو وہ بک رہا ہے اور ان کے آگے عظیم الشان روک ہے جب تک کہ وہ آخرت میں اٹھائے جائیں ۔ تفسیر - إِنَّهَا كَلِمَةٌ - عیسائی مسیح کو کلمہ کہنے سے درجہ الوہیت دیتے ہیں۔ دیکھو یہ بھی ایک کلمہ ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۱) ۱۰۵ - تَلْفَحُ وُجُوهَهُمُ النَّارُ وَهُمْ فِيهَا كَلِحُونَ - ترجمہ جھلس ڈالے گی ان کے چہروں کو آگ اور وہ اس میں کالے اور ترش رو ہو رہے ہوں گے۔ تفسير - كالِحُونَ ۔ یعنی سکڑ جانے والے۔ چمڑے کو جب آگ کے سامنے رکھیں اور وہ جلے تو سکڑ جاتا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ہے جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۱) ١١٠ - إِنَّهُ كَانَ فَرِيقٌ مِّنْ عِبَادِى يَقُولُونَ رَبَّنَا آمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا وَ انْتَ خَيْرُ الرَّحِمِينَ - ترجمہ ۔ ہاں ایک گروہ میرے بندوں میں ایسا بھی تھا جو کہا کرتا تھا اے ہمارے رب! ہم نے آپ کو مانا ہے تو آپ ہماری عیب پوشی فرمائیں اور ہم پر رحم کریں اور آپ سب رحیموں سے بڑھ کر رحیم ہیں۔ تفسیر - يَقُولُونَ رَبَّنَا آمَنَّا - دنیا میں فائز المرام بننے کے واسطے یہ دعا ہے۔ وہ فریق خلفاء راشدین ہو گیا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ / جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۱)