حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 179 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 179

حقائق الفرقان ۱۷۹ سُورَةُ الْمُؤْمِنُونَ M - وَهُوَ الَّذِي يُحْيِي وَيُمِيتُ وَ لَهُ اخْتِلَافُ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ أَفَلَا تَعْقِلُونَ - ترجمہ۔ وہی جلاتا ہے وہی مارتا ہے اور اسی کا کام ہے رات دن کا بدلنا، پھر کیا تمہیں کچھ بھی سمجھ نہیں۔ تفسير وَ لَهُ اخْتِلَافُ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ لیل و نہار کا یہ اختلاف بھی ہے کہ ایک ملک میں رات ہے تو دوسرے میں دن ۔ أَفَلَا تَعْقِلُونَ ۔ عقل ایک صفت ہے۔ اس صفت سے انسان اپنے آپ کو بدیوں سے روک سکتا ہے۔ جو اپنے آپ کو بدیوں سے نہیں روک سکتا۔ وہی لا یعقل ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۰) ۸۴- لَقَدْ وُعِدْنَا نَحْنُ وَ آبَاؤُنَا هُذَا مِنْ قَبْلُ إِنْ هَذَا إِلَّا أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ - ترجمه تحقیق کہ وعدہ مل چکا ہے ہم کو اور ہمارے باپ دادوں کو اس بات کا پہلے سے۔ یہ باتیں ہی ا یہ تو اگلے لوگوں کی کہانیاں یا سطروں میں لکھا ہوا کیا ہیں یہ تو ا مضمون 1 تفسیر - أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ سطروں میں لکھا ہوا یا جمع اسطور ۔ اسٹوری۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ے رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۰) -۹۲ مَا اتَّخَذَ اللهُ مِنْ وَلَدٍ وَ مَا كَانَ مَعَهُ مِنْ إِلَهِ إِذَا تَذَهَبَ كُلُّ الهِم بِمَا خَلَقَ وَ لَعَلَا بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ سُبْحَنَ اللَّهِ عَمَّا يَصِفُونَ - ترجمہ ۔ نہ تو اللہ نے کوئی بیٹا بنا یا نہ اس کے ساتھ کوئی معبود ہے، ورنہ ہر معبودا اپنی مخلوق کو لے جاتا اور چڑھائی کرتا ایک دوسرے پر ۔ اللہ پاک ہے اس سے جو یہ لوگ بیان کرتے ہیں۔ تفسیر - وَمَا كَانَ مَعَهُ مِنْ الهِ - ذاتی کمال کسی میں نہیں۔ کوئی بھی کامل تر زمانہ میں نہیں کیونکہ آئندہ زمانہ میں اس کو ترقی حاصل ہو سکتی ہے۔ پس آئندہ ترقی کے مقابلہ میں موجودہ حالت ضرور ناقص ہے۔ STORY