حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 178
حقائق الفرقان چلا اٹھیں گے۔ ۱۷۸ تفسیر - مِنْ دُونِ ذَلِكَ ۔ اس حق کے خلاف روپروور يجرون - بیل کے اڑانے کو جوار کہتے ہیں۔ سُورَةُ الْمُؤْمِنُونَ نصیحت ۔ جو دنیا میں کسی کو تحقیر کے رنگ میں برا کہتے ہیں۔ وہ مرتے نہیں جب تک کہ اس میں خود مبتلا نہ ہولیں (۲) ہر سنی ہوئی بات کو قبول نہ کرلے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۰) ۷۹- وَهُوَ الَّذِي أَنْشَأَ لَكُمُ السَّمْعَ وَالْأَبْصَارَ وَ الْأَفْدَةَ قَلِيلًا مَّا تَشْكُرُونَ - ترجمہ ۔ اللہ وہی ہے جس نے تمہارے لئے کان اور آنکھیں بنائیں اور دل ۔ تم بہت ہی کم شکر کرتے ہو۔ تفسیر۔ بہت دفعہ میں نے سنایا ہے کہ محبت احسان سے پیدا ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنی اس کتاب میں بہت سے احسانوں کا ذکر فرماتا ہے۔ اس ذات بابرکات کے احسانات کی کوئی حد نہیں ۔ آدمی کو چاہیے کہ قدر کرے اور کسی تکلیف سے گھبرا کر نا شکری کے کلمات نہ نکالے۔ انْشَأَ لَكُمُ السَّمْع ۔ کان کیا مفید چیز ہے کہ اس سے ہم نبیوں کی آوازیں سنتے ہیں پھر اور قسم قسم کی آوازیں سن کر فائدہ اٹھاتے ہیں بلکہ اس کے ذریعے کئی ہزار مائل کی خبریں تار برقی میں سنتے ہیں ۔ و الابصار - آنکھ کیا ہے۔ ایک چھوٹا سا نقطہ ہے جس کے ذریعے حسن و جمال کی دلر با تصویریں وَالْأَقْدَةَ ۔ کان بھی ہوں ، آنکھیں بھی ہوں مگر دل نہ ہو تو یہ سب بیکار ۔ پاگل خانہ دیکھتے ہیں۔ میں جا کر دل کی صحت کا تماشہ دیکھو۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۰)