حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 174 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 174

حقائق الفرقان ۱۷۴ سُورَةُ الْمُؤْمِنُونَ إِنِّي بِمَا تَعْمَلُونَ عَلِيمٌ - اللہ تعالیٰ کی نگرانی کا فکر جس کو ہے وہ ضرور عملِ صالح کرتا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ے رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۰ ) ۵۴ - فَتَقَطَّعُوا أَمْرَهُمْ بَيْنَهُمْ زُبُرًا كُلُّ حِزْبٍ بِمَا لَدَيْهِمْ فَرِحُونَ - ترجمہ ۔ پھر انہوں نے اپنی بات میں پھوٹ ڈال کر دین کو ٹکڑے ٹکڑے کر لیا۔ اور ہر ایک جماعت اس حصہ سے جو اس کے پاس ہے خوش ہے۔ تفسیر - زبرا ۔ ایک معنے تو ہیں کہ ہر گروہ یہی سمجھ بیٹھا کہ بس یہی کتاب الہی ہے جو ہمارے پاس ہے۔ (۲)۔ یا یہ معنے کہ اور اور نئی نئی کتابیں تصنیف کردیں ۔ جو اصل الاصول کتاب کے خلاف تھیں ۔ ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ے رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۰) ۵۸ تا ۶۲ - إِنَّ الَّذِينَ هُمْ مِّنْ خَشْيَةِ رَبِّهِمْ مُّشْفِقُونَ وَالَّذِينَ هُمُ بِأَيْتِ رَبِّهِمْ يُؤْمِنُونَ - وَالَّذِينَ هُمْ بِرَبِّهِمْ لَا يُشْرِكُونَ وَالَّذِينَ يُؤْتُونَ مَا أَتَوا وَقُلُوبُهُمْ وَجِلَةٌ أَنَّهُمْ إِلَى رَبِّهِمْ رَجِعُونَ - أُولَئِكَ يُسْرِعُونَ فِي الْخَيْرَاتِ وَهُمْ لَهَا سَبِقُونَ - ترجمہ ۔ جولوگ اپنے رب کے خوف سے ڈرے۔ اور جو اپنے رب کی آیتوں پر یقین رکھتے ہیں۔ اور جو لوگ اپنے رب کا کسی کو شریک نہیں ٹھہراتے ہیں۔ اور جو دیتے ہیں جو کچھ کہ دیتے ہیں اور ان کے دل ڈرتے ہیں کہ بے شک ان کو ان کے رب کی طرف لوٹنا ہے۔ یہی لوگ جلدی کرتے ہیں نیک کاموں میں اور وہی اس کے لئے سبقت لے جانے والے ہیں۔ تفسیر - وجلہ ۔ ڈر رہے ہیں بایں خیال کہ ہمارے اعمال قابل قبول ہوئے ہیں یا نہیں۔ عائشہ صدیقہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے عرض کیا کہ اگر آدمی زنا کرے ، چوری کرے۔ پھر بھی خوف کرے۔ تو نجات پائے گا ؟ فرمایا نہیں ۔ اے ابنة الصديق ! بلکہ وہ نیک کام کرے اور ساتھ ہی ڈرے کہ قبول بھی ہوا ہے یا نہیں ۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۰) يُؤْتُونَ مَا آتَوا ۔ نیکی کرتے ہیں۔ تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۸)