حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 173 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 173

حقائق الفرقان ۱۷۳ سُورَةُ الْمُؤْمِنُونَ تفسیر - رب انصرنی انبیاء کے ہاتھ میں بھی ایک ہتھیار ہوتا ہے۔ جسے دعا کہتے ہیں ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ے رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۰) ۴۲ - فَأَخَذَتْهُمُ الصَّيْحَةُ بِالْحَقِّ فَجَعَلْنَهُمْ غُثَاءَ فَبُعِدَّ لِلْقَوْمِ الظَّلِمِينَ - ترجمہ ۔ پھر ان کو ایک عذاب نے آلیا سچے وعدہ کے مطابق تو ہم نے ان کو کچرے کوڑے کے جیسا کر دیا تو دوری ہے ظالموں کو ۔ تفسير - فَأَخَذَتْهُمُ الصَّيْحَةُ یہ قصہ نمود کا نہیں ۔ حضرت نوح کا ہے صیحہ کے معنے عذاب کے ہیں۔ اور مطلق آواز کے بھی ہیں ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ے رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۰) ۵۱ - وَجَعَلْنَا ابْنَ مَرْيَمَ وَ أُمَّهُ آيَةً وَ اوَيُنَهُمَا إِلَى رَبُوَةٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَ مَعِينٍ - ترجمہ ۔ اور ہم نے بنا یا عیسیٰ کو اور عیسیٰ کی ماں کو نشانی ۔ دونوں کو پناہ دی ایک اونچی جگہ سبزہ زار میں جو ٹھہرنے کی جائے پسندیدہ اور بہتے شیریں پانی کی جائے ہے۔ تفسیر - والله آيَةً - آیت کے معنے نیک نمونہ اوَيُنْهُمَا إِلَى رَبُوَةٍ - كشمير (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۰ ) تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۴۶۸) ۵۲ - يَأَيُّهَا الرُّسُلُ كُلُوا مِنَ الطَّيِّبَتِ وَاعْمَلُوا صَالِحًا إِنِّي بِمَا تَعْمَلُونَ عَلِيمٌ - ترجمہ ۔ ہم نے کہا اے رسولو ! کھاؤ پاکیزہ چیزیں اور نیک عمل کرو ۔ جو کچھ تم نیک عمل کرتے ہو کچھ شک نہیں کہ میں اسے بخوبی جانتا ہوں ۔ تفسیر كُلُوا مِنَ الطَّيِّبت ۔ یہ عمل صالح کے نصیب ہونے کی کلید بتا دی ہے کہ طیب کھایا کرو۔ کیونکہ بغیر رزق طیب عمل صالح کی توفیق حاصل نہیں ہوتی ۔