حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 123 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 123

حقائق الفرقان اعلیٰ کے لئے قربان کیا جاوے۔ ۱۲۳ سُوْرَةُ الْحَجِّ ۔ محبت میں انسان بے اختیار ہوتا ہے۔ مگر اس میں بھی قربانیوں کا ایک سلسلہ ہے چنانچہ محب بھی بتدریج محبوبوں کے مراتب رکھ کر ایک کو دوسرے پر قربان کرتا رہتا ہے۔ اپنا پیسہ یا جان محبوب ہے مگر دوسرے محبوب پر اسے قربان کر دینے میں عذر نہیں ۔ انسان کو مال کی محبت ہے، بی بی کی محبت ہے، بچوں کی محبت ہے، یا رو آشنا کی، امن و چین کی محبت ہے، اللہ کی کتابوں، اللہ کے رسولوں سے محبت ہے۔ سچے علوم سے بھی محبت ہے ان تمام محبتوں کے مراتب ہیں اور ادنی کو اعلیٰ پر قربان کیا جاتا ہے۔ ( بدر جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱-۲) سَخَّرَهَا لَكُمْ ۔ جیسے یہ تمہارے فرماں بردار ۔ ایسے ہی تم اللہ کے فرماں بردار بنو۔ قربانی میں یہی سمجھایا۔ تشحیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه (۴۶۸) إِنَّ اللهَ يُدْفِعُ عَنِ الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ كُلَّ خَوَّانٍ كَفُورٍ - ترجمہ ۔ اللہ ایمانداروں کو دشمنوں سے بچا لیتا ہے اور ان کو ہٹا دیتا ہے ( یعنی دشمنوں کو ) اللہ پسند نہیں کرتا کسی ناشکرے دغا باز کو۔ ید تفسیر - إِنَّ اللهَ يُدْفِعُ عَنِ الَّذِينَ آمَنُوا اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کی حد بندی مقرر کر دی ہے۔ جب اس حد سے کوئی چیز بڑھنے لگتی ہے تو اس کو دفع کرنے والی چیز پیدا کر دیتا ہے۔ کفر بڑھ گیا ہے اس لئے حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی جماعت کو پیدا کر دیا۔ کیونکہ وہ کفر کیشوں کو پسند نہیں کرتا۔ یہ خیال کہ کوئی مہدی ایسا آئے گا جو تمام جہان کو مسلمان بنا لے گا۔ ایک لغو خیال ہے۔ کیا وہ حضرت محمد رسول اللہ سے بڑھ کر قوت قدسیہ رکھنے والا ہو گا ؟ کیا وہ قرآن شریف سے بڑھ کر کتاب لائے گا ؟ اللہ تعالیٰ ہر چیز کو ایک حد کے اندر رکھنا چاہتا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۴ مورخه ۱۶ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۵)