حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 98 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 98

حقائق الفرقان ۹۸ سُوْرَةُ الْأَنْبِيَاءِ تفسیر - يَحْكُمُنِ فِي الْحَرْثِ ۔ وہ فیصلہ نہ قرآن میں مذکور ہے نہ حدیث میں ۔ ہمیں ضرورت تفتیش نہیں ۔ تشحید الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۶۷ ) ۸۰ - فَفَهَّمْنْهَا سُلَيْمَنَ وَ كُلَّا أَتَيْنَا حُكْمًا وَ عِلْمًا وَ سَخَّرْنَا مَعَ دَاوُدَ الْجِبَالَ يُسَبِّحْنَ وَالطَّيْرَ وَكُنَّا فَعِلِينَ - ترجمہ ۔ پھر ہم نے سلیمان کو فیصلہ سمجھا دیا اور ہر ایک کو ہم نے عطا کیا فیصلہ اور عا عطا کیا فیصلہ اور علم اور ہم نے داؤد کے تابع کر دیئے تھے سادات قوم جو تسبیح کیا کرتے تھے اور گھوڑوں کے سوار ۔ اور ہم ہی (سب) کام کرنے والے ہیں۔ تفسیر - فَفَهَّمْنْهَا سُلَيْنَ ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ بڑوں کو بعض وقت بات نہیں سمجھاتا جو چھوٹوں کو سمجھا دیتا ہے۔ الْجِبَالَ ۔ پہاڑی قو میں الطير - جانور تابع کئے تھے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ جون ۱۹۱۰ صفحه ۱۷۲) داؤد و سلیمان کے بیان میں بتایا کہ بعض وقت چھوٹے وہ حق بات کہہ جاتے ہیں۔ جس کی طرف بڑوں کا ذہن منتقل نہیں ہوتا۔ تشخیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۷) ۱ - وَعَلَّمْنَهُ صَنْعَةَ لَبُوسٍ لَكُمْ لِتُحْصِنَكُمْ مِّنْ بَأْسِكُمْ فَهَلْ أَنْتُمْ شكرُونَ - ترجمہ ۔ اور ہم نے سکھا دیا تھا داؤد کو تمہارے ایک لباس کا بنانا تا کہ تمہیں محفوظ رکھے لڑائی کے ضرر سے تو کیا تم شاکر ہو۔ تفسیر کبوس لكم - ہمارے نبی کریم نے زرہ بنائی ۔ وہ اسلام ہے اور پھر میرے ہاتھ میں ہے۔ وہ قرآن ہے۔ کوئی کتاب اس کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔ کوئی شخص اس کتاب کے فہم والے کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ مجھ سے خدا نے وعدہ کیا ہے کہ میں تمہیں دشمن کے مقابل پر اس کے معنے سمجھاؤں گا۔ ( ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ رجون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۲)