حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 97 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 97

حقائق الفرقان ۹۷ سُوْرَةُ الْأَنْبِيَاءِ کرنے والے ناکام و نامراد مرتے ہیں۔ اور مامور لوگ اللہ کے فضل سے مظفر ومنصور اور کامیاب ہو کر دنیا سے جاتے ہیں۔ کیا تم نے نہیں سنا الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ (المائدہ: ۴) کی آواز کس نے سنی؟ کیا اس بد انجام نے جو ویدوں کا ترجمہ بھی کامل نہ کر سکا۔ اور جو کیا۔ اس میں بھی پنڈت لوگوں کا تصرف و دخل شامل ہو گیا ۔ جس کے باعث وہ ترجمہ بے اعتبار ہے اور تم کو آگاہی نہیں ۔ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ - وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا (النصر : ۲، ۳) کی وحی کس کو ہوئی ؟ حزب اللہ ہمیشہ غالب ہوتا ہے اور حزب الشیطان ہمیشہ خائب و خاسر مرتا ہے ۔ یہی بات تو ہے جس پر ہمارا امام اور ہم خوشیاں مناتے ہیں ۔ لیکھرام کو آگ لگی ۔ اور جل کر کباب ہو گیا۔ اور اسکا مخالف اب تک عیش و آرام میں ہے۔ اس کے لئے اس کے گھر میں باغ ہے اور چشمے جاری ہیں ه خدا خود سوز درآں کرم دنی را که هست از کینه داران محمد ۳ ( نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲۲ تا ۲۲۸) وَوَهَبْنَا لَهُ اسْحَقَ وَيَعْقُوبَ نَافِلَةً وَكُلًّا جَعَلْنَا صَلِحِينَ - ترجمہ ۔ اور ہم نے اس کو اسحاق بخشا اور یعقوب رو لکھن اور کسر میں اور سب کو ہم نے سنوار والا ہی بنایا۔ تفسیر - نافلة - پوتا (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ رجون ۱۹۱۰ صفحه ۱۷۲) ۷۹- وَدَاوُدَ وَ سُلَيْمَنَ إِذْ يَحْكُمُنِ فِي الْحَرْثِ إِذْ نَفَشَتْ فِيْهِ غَنَمُ الْقَوْمِ وَكُنَّا لِحُكْمِهِمْ شُهِدِينَ - ترجمہ ۔ اور داؤد اور سلیمان کا حال یاد کرو جب وہ دونوں فیصلہ کرنے لگے ایک کھیتی کے مقدمہ میں جب رات کے وقت پر گئیں اس کھیت میں سے لوگوں کی بکریاں اور ان کا فیصلہ ہمارے حضور میں تھا۔ ا آج میں نے کامل کر دیا تمہارے لئے دین۔ ۲ جس وقت اللہ تعالیٰ کی مدد ظاہر ہو جائے فتح مکہ ہو۔ اور تو دیکھے لوگوں کو کہ اللہ کے دین میں فوج در فوج داخل ہو رہے ہیں۔ سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے کینہ رکھنے والوں کے اندر سے جو ذلیل کیڑا ہے اللہ تعالیٰ خود اس کو جلا کر راکھ کر دے گا۔