حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 75
حقائق الفرقان ۷۵ سُورَةُ التَّوْبَة ۱۰۵ - وَ قُلِ اعْمَلُوا فَسَيَرَى اللهُ عَمَلَكُمْ وَرَسُولُهُ وَ الْمُؤْمِنُونَ وَ سَتُرَدُّونَ إِلى عَلِمِ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ فَيُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ - ترجمہ ۔ اور کہہ دے کہ تم کام کرتے جاؤ پھر قریب ہی اللہ دیکھ لے گا تمہارے کام اور اس کا رسول اور ایمان دار لوگ ۔ اور قریب ہی پھیرے جاؤ گے تم چھپے اور کھلے جاننے والے کے سامنے وہ تم کو خبر دار کر دے گا تمہارے کرتوتوں سے۔ تفسیر - سیری نگرانی کرے گا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۱۸) سَيَرَى اللهُ عَمَلَكُمْ ۔ اللہ تمہارے اعمال کو جانتا ہے۔ وَالْمُؤْمِنُونَ ۔ آئندہ جو خلفاء ہیں وہ بھی دیکھیں گے۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۸) ١٠٦ - وَأَخَرُونَ مُرْجَوْنَ لِأَمْرِ اللهِ إِمَّا يُعَذِّبُهُمْ وَ إِمَّا يَتُوبُ عَلَيْهِمْ وَ اللهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ - ترجمہ۔ کچھ دوسرے لوگ ہیں وہ آس لگائے بیٹھے ہیں اللہ کے حکم کی یا ان پر عذاب ہو یا اللہ ان پر رجوع برحمت فرمائے اور اللہ بڑا جاننے والا ہے ( جس قابل ہیں ) وہ بڑا حکیم ہے ( موافق حکمت کے کام کرے گا )۔ تفسیر مُرْجَوْنَ ۔ مؤخر الحکم یہ تین صحابی تھے ۔ ایک کا نام ہلال تھا، ایک کا مرارہ، ایک کا کعب تھا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ء صفحه (۱۱۸) ١٠٧ - وَالَّذِينَ اتَّخَذُوا مَسْجِدًا ضِرَارًا وَ كُفْرًا وَ تَفْرِيقًا بَيْنَ الْمُؤْمِنِينَ وَ ارْصَادًا لِمَنْ حَارَبَ اللهَ وَرَسُولَهُ مِنْ قَبْلُ وَ لَيَحْلِفُنَّ إِنْ أَرَدْنَا إِلَّا الْحُسْنَى وَاللَّهُ يَشْهَدُ إِنَّهُمْ لَكَذِبُونَ - ترجمہ ۔ ۔ اور جن لوگوں نے ایک تکلیف دینے والی مسجد بنائی اور کفر اور جدائی ڈالنے والی مومنوں میں اور گھات کی جگہ ( بنائی) اس شخص کے لئے جو اللہ اور اس کے رسول سے لڑ رہا ہے پہلے سے اور ضرور