حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 71 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 71

حقائق الفرقان ال سُورَةُ التَّوْبَة ۹۷ - الْأَعْرَابُ اَشَدُّ كُفْرًا وَ نِفَاقًا وَ اجْدَرُ أَلَّا يَعْلَمُوا حُدُودَ مَا أَنْزَلَ اللهُ عَلَى رَسُولِهِ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ - ترجمہ ۔ گنوار تو بڑے ہی سخت ہیں کفر و نفاق میں اور اسی قابل ہیں کہ وہ قاعدے نہ سیکھیں جو اللہ نے اتارے اپنے رسول پر اور اللہ بڑا جاننے والا بڑا حکمت والا ہے۔ تفسیر۔ گنوار کفر اور نفاق میں بہت ہی سخت ہیں اور اس لائق ہیں کہ انہیں اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ شریعت کی حدود کا علم نہ آ سکے ۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ (۱۵) ۹۹- وَ مِنَ الْأَعْرَابِ مَنْ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَ يَتَّخِذُ مَا يُنْفِقُ قُرُبَتِ عِنْدَ اللهِ وَصَلَواتِ الرَّسُولِ اَلَّا إِنَّهَا قُرْبَةٌ لَهُمْ سَيُدْخِلُهُمُ اللَّهُ فِي رَحْمَتِهِ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ۔ - ترجمہ۔ اور بعض گنوار ایسے ہیں جو سچے دل سے اللہ کو مانتے ہیں اور آخرت کے دن کو اور جو کچھ خرچ کرتے ہیں وہ اللہ کا تقرب حاصل کرنے کے لئے اور رسول اللہ کی دعائیں لینے کو۔ خبردار ہو جاؤ کہ وہ ان کے لئے ضرور قربت کا سبب ہے ، قریب ہی ان کو داخل کرے گا اللہ اپنی رحمت میں، بے شک اللہ بڑا عیبوں کا ڈھانپنے والا سچی کوشش کا بدلہ دینے والا ہے۔ تفسیر - وَمِنَ الْأَعْرَابِ مَنْ يُؤْمِنُ بِاللهِ - یہ قرآن کا طرز قابل غور و تقلید ہے۔ اگر کسی قوم کی برائی کا ذکر کرتا ہے تو ان میں سے نیکوں کو الگ کر لیتا ہے اور بدوں کا الگ ذکر کرتا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۱۷) ١٠٠ - وَ السَّبِقُونَ الْأَوَّلُونَ مِنَ الْمُهْجِرِينَ وَ الْأَنْصَارِ وَ الَّذِينَ اتَّبَعُوهُمْ بِإِحْسَانٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ وَأَعَدَّ لَهُمْ جَنَّتٍ تَجْرِى تَحْتَهَا الْأَنْهُرُ خُلِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ذَلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ - ترجمہ ۔ ۔ اور نیکیوں میں بڑھ جانے والے اول مہاجرین اور انصار اور ان کی اچھی پیروی کرنے والے لوگ ۔ اللہ ان سے راضی ہو گیا اور وہ اللہ سے راضی ہو گئے اور اللہ نے ان کے لئے تیار کر رکھے ہیں باغ بہہ رہی ہیں جن میں نہریں وہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اور یہی بڑی مراد کو پہنچنا ہے۔