حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 70 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 70

حقائق الفرقان ۷۰ سُورَةُ التَّوبة سنی گئی۔ اس رکوع میں غزوہ تبوک سے پیچھے رہنے والوں کو خطاب ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۷) ۹۴ - يَعْتَذِرُونَ إِلَيْكُمْ إِذَا رَجَعْتُمْ إِلَيْهِمْ قُلْ لَا تَعْتَذِرُوا لَنْ نُؤْمِنَ لَكُمْ قَدْ نَبَّانَا اللهُ مِنْ اَخْبَارِكُمْ وَ سَيَرَى اللهُ عَمَلَكُمْ وَ رَسُولُهُ ثُمَّ تُرَدُّونَ إِلى عَلِمِ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ فَيُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ - ترجمہ۔ تمہارے سامنے (منافق) عذر پیش کریں گے جب تم ان کے پاس واپس آؤ گے تو کہہ دینا عذرخوا ہی نہ کرو ہم تمہارا ہر گز یقین نہ کریں گے بے شک ہم کو خبر کر دی ہے اللہ نے تمہارے حالات سے اور قریب ہی دیکھے گا تمہارے کام اللہ اور اس کا رسول پھر تم لوٹائے جاؤ گے غائب اور حاضر کو جاننے والے کے سامنے تو وہ تم کو جتائے گا جو تم کر رہے تھے ۔ تفسیر الْغَيْبِ ۔ جو اس وقت موجود نہیں ۔ الشَّهَادَةِ - جو موجود ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۷) سَيَرَى اللهُ عَمَلَكُمُ ۔ اللہ تمہارے اعمال کو جانتا ہے۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۸) ۹۶ - يَحْلِفُونَ لَكُمْ لِتَرْضَوا عَنْهُمْ فَإِنْ تَرْضَوا عَنْهُمْ فَإِنَّ اللَّهَ لَا يَرْضَى عَنِ الْقَوْمِ الْفُسِقِينَ - ترجمہ ۔ وہ قسمیں کھائیں گے تمہارے سامنے تا کہ تم خوش ہو جاؤ ان سے اور گو کہ تم ان سے خوش بھی ہو جاؤ پر اللہ تو خوش ہونے والا نہیں بدکار نافرمانوں سے۔ تفسیر ۔ فَإِنَّ اللهَ لا يَرْضی ۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ اللہ کی رضا مقدم ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۱۷)