حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 69 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 69

حقائق الفرقان ٦٩ سُورَةُ التَّوْبَة ۸۷- رَضُوا بِأَنْ يَكُونُوا مَعَ الْخَوَالِفِ وَ طُبعَ عَلَى قُلُوبِهِمْ فَهُمْ لَا يَفْقَهُونَ ۔ ترجمہ ۔ ۔ وہ اس بات کو پسند کر چکے ہیں کہ پیچھے رہنے والوں کے ساتھ رہ جائیں اور اللہ نے ان کے دلوں پر نقش کر دیا ہے تو وہ سمجھتے بوجھتے ہی نہیں ۔ تفسیر - خوالِف - جمع مخالفة کی ہے۔ جو عورتیں پیچھے رہ جاویں۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۷) ۸۹ - أَعَدَّ اللهُ لَهُمْ جَنَّتِ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ خُلِدِينَ فِيهَا ذَلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ - ترجمہ ۔ ۔ اللہ نے ان کے لئے تیار کر رکھے ہیں باغ بہہ رہی ہیں جن میں نہریں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے اور یہ ہی بڑی مراد کو پہنچنا ہے۔ تفسیر - أَعَدَّ اللهُ لَهُمْ ۔ دنیا میں مظفر و منصور ہوں گے تو ان خشک پہاڑوں کے نہیں بلکہ جنات وغیرہ کے ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۱۷) ۹۰ - وَ جَاءَ الْمُعَذِّرُونَ مِنَ الْأَعْرَابِ لِيُؤْذَنَ لَهُمْ وَقَعَدَ الَّذِينَ كَذَبُوا اللهَ وَرَسُولَهُ سَيُصِيبُ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ - ترجمہ ۔ اور آئے حیلے بناتے ہوئے گنوار کہ ان کو اجازت مل جائے اور جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول کے سامنے جھوٹ بولا وہ بیٹھ رہے ۔ قریب ہی ان کو پہنچے گا جو کافر ہوئے ان میں سے ٹیس دینے والا عذاب ۔ تفسیر۔ بہت سے لوگ بدکاری کا ارتکاب کر لیتے ہیں مگر جب ان کا خمیازہ اٹھاتے ہیں تو پھر عذر کرنے لگتے ہیں۔ جو عذر گناہ بدتر از گناہ کا مصداق ہیں۔ کیونکہ عذر ہر جگہ کام دے تو پھر انبیاء و کتب کی آمد بے کار رہ جاوے۔ عذر کرنے والے تو تقدیر کا بھی عذر کرتے ہیں جو بالکل فضول ہے حالانکہ قانون کی لاعلمی کا دعوی بھی مقبول نہیں ہوتا ۔ لَوْ كُنَّا نَسْمَعُ أَوْ نَعْقِلُ (الملك:11) کہنے والوں کی نہیں لے ہم سنے سمجھنے والے ہی ہوتے۔