حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 58 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 58

حقائق الفرقان ۵۸ سُورَةُ التَّوْبَة خیرات تو فقیروں، مسکینوں اور صدقات کے کارکنوں اور ان کافروں کا جن کو اسلام و مسلمانوں سے لگاؤ ہے حق ہے۔ صدقات کو غلاموں کے آزاد کرنے اور جن پر خاص آفتیں آئی ہیں ان کی امداد دینے اور خدائی کاموں جہا د وغیرہ اور مسافروں کی مدد گاری میں خرچ کرو۔ یہ امر اللہ کی طرف سے نہایت ضروری ہے اور اللہ تعالیٰ علم والا ہے۔ ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۳۶) ۶۴ - يَحْذَرُ الْمُنْفِقُونَ أَنْ تُنَزَّلَ عَلَيْهِمْ سُورَةٌ تُنَبِّئُهُمْ بِمَا فِي قُلُوبِهِمْ قُلِ اسْتَهْزِءُوا إِنَّ اللَّهَ مُخْرِجُ مَا تَحْذَرُونَ - ترجمہ ۔ منافق ڈرتے ہیں کہ ایسا نہ ہو کہیں نازل ہو جائے ایمانداروں پر ایسی سورت کہ ان کو بتا دے جو منافقوں کے دلوں میں ہے۔ کہہ دو اچھا ٹھٹھے مارو بے شک اللہ ظاہر کرنے والا ہے وہ بات جس کا تم کو ڈر ہے۔ تفسیر - يَحْذَرُ الْمُنْفِقُونَ - منافقوں کی پہچان کے لئے بہت عجیب عجیب باتیں کلام الہی میں آئی ہیں۔ ان میں سے ایک ھوا بِمَا لَمْ يَنَالُوا (التوبه : ۷۴) بھی ہے۔ إِنَّ اللهَ مُخرج - بدکار کی بدکاری عام طور سے ظاہر ہو جاتی ہے كُنَّا نَخُوضُ وَنَلْعَبُ شعروں میں سے ایسے شعر بھی اسی مد میں شامل ہیں دل از مهر محمد ریش دارم تقدیر بیک ناقه نشانید دو محمل ه رقابت با خدائے خویش دارم سلمائے حدوث تو ولیلائے قدم را کے ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۱۱ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۶) ا ارادہ کر لیا۔ اس کا جس کو نہ پایا۔ ۲ ہم تو محض گپ شپ میں محو تھے اور کھیلیں کھیل رہے تھے۔ د سے میرا دل آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت میں زخمی ہے اور اس محبت میں میری رقابت اپنے خدا کے ساتھ۔ میں بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا عاشق ہوں اور اللہ تعالیٰ بھی آپ سے محبت کرتا ہے تو اس طرح ہم رقیب ہیں۔ مترجم) ۴ تقدیر نے ایک اونٹ پر دو کجاوے رکھ دیئے ہیں ( ایک ذات میں دو خو بیاں جمع کر دی ہیں ۔ مترجم ) نئے محبوبوں اور پرانے محبوبوں دونوں کی خوبیاں تجھ میں جمع کر دی ہیں ۔