حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 50 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 50

حقائق الفرقان ۵۰ سُورَةُ التَّوْبَة - إِنَّمَا النَّسِيءُ زِيَادَةً فِي الْكُفْرِ يُضَلُّ بِهِ الَّذِينَ كَفَرُوا يُحِلُّونَهُ عَامًا وَيُحَرِّمُونَهُ عَامًا لِيُوَاطِئُوا عِدَّةَ مَا حَرَّمَ اللَّهُ فَيُحِلُّوا مَا حَرَّمَ اللهُ زُيِّنَ لَهُمْ سُوءُ أَعْمَالِهِمْ وَاللَّهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْكَفِرِينَ - ترجمہ ۔ یہ جو کسی مہینے کو پیچھے ڈال دینے کا رواج ہے یہ زیادتی ہے جو کفر کے وقت ہوئی اور اس سے گم راہ کئے گئے ہیں جو بے ایمان ہیں حلال کرتے ہیں تعظیم کے مہینے ایک سال اور حرام کر لیتے ہیں ایک سال تا کہ برابر کر لیں گنتی جو اللہ نے حرام کی ہے تو وہ حلال کر لیں اللہ کے حرام کئے ہوئے کو۔ پسند آ گئی ہیں ان کو ان کی بدکرداریاں اور جس راہ پر کافر چل رہے ہیں وہ اللہ کی بتائی ہوئی راہ نہیں ہے۔ تفسیر - إِنَّمَا النَّسِيءُ زِيَادَةٌ فِي الْكُفْرِ - چونکہ عرب کے مشرکین باہر تجارت کے لئے جاتے تھے وقت میں پڑتے تھے۔ اس لئے وہ کبھی محرم کو صفر بنا لیتے اور کبھی کچھ جس سے لوگوں کو مغالطہ ہوتا اور بہت سا فساد پڑ جاتا۔ سود خواروں نے بھی ایک فساد کیا ہے ۔ کہ لوند کا مہینہ رکھ لیا ہے اور بارہ کی بجائے تیرہ کا سود لے لیتے ہیں اور کبھی مہینے کے دن بڑھا لیتے ہیں۔ اس بہانے سے کہ حساب پورا ہو جاوے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۱۱ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۵) ۳۹،۳۸ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا مَا لَكُمْ إِذَا قِيلَ لَكُمُ انْفِرُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ انَّا قَلْتُمْ إِلَى الْأَرْضِ أَرَضِيتُم بِالْحَيُوةِ الدُّنْيَا مِنَ الْآخِرَةِ ۚ فَمَا مَتَاعُ الحيوة الدُّنْيَا فِي الْآخِرَةِ إِلَّا قَلِيلٌ - إِلَّا تَنْفِرُوا يُعَذِّبُكُمْ عَذَابًا أَلِيمًا ۚ وَ يَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَيْرَكُمْ وَلَا تَضُرُّوهُ شَيْئًا وَاللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ - ترجمہ ۔ اے ایماندارو! تمہیں کیا ہو گیا جب تم سے کہا ۔ جاتا ہے کہ چلو اللہ کی راہ میں تم گرے پڑتے ہو زمین پر بوجھ سے ، کیا تم راضی ہو گئے ہو ادھر کی زندگی پر آخرت کے مقابلہ میں تو اس دنیا کی زندگی کی حقیقت ہی کیا ہے آخرت کے مقابلہ میں یعنی کچھ بھی نہیں ۔ اگر تم نہ چلو گے تو اللہ تم کوٹیس دینے والا عذاب دے گا اور تمہارے سوائے دوسرے لوگ بدل دے گا اور تم اللہ کا کچھ