حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 51 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 51

حقائق الفرقان ۵۱ سُورَةُ التَّوبة بھی نہ بگاڑ سکو گے اور اللہ ہر ایک چیز کا بڑا اندازہ کرنے والا ہے۔ تفسیر ۔ ہر قوم بلکہ ہر شخص کے لئے ایک امتحان ہے جس سے اس کے جو ہر مخفی معلوم ہوتے ہیں ۔ خدا نے ابوالحنفاء، ابوالا نبیاء ابراہیم کا بھی امتحان لی ۔ مُبْتَلِيكُمْ بِنَهَرِ کے مخاطبوں کا بھی امتحان لیا۔ امتحان کئی قسم کا ہے۔ ایک ذلیل کرنے کے لئے كَذَلِكَ نَبْلُوهُم بِمَا كَانُوا يَفْسُقُونَ (الاعراف: ۱۶۴) ایک اس لئے کہ پہلی غلطیوں کو چھوڑ دے۔ بَلُونَهُم بِالْحَسَنتِ وَ السيات (الاعراف: ۱۲۹) ایک کمالات کے اظہار کے لئے جیسے وَإِذِ ابْتَلَى إِبْرَامَ رَبُّهُ بِكَلِمَةٍ سے فَاتَهُنَّ (البقرة: ۱۲۵) ۔ انَّا قَلْتُم إِلَى الْأَرْضِ ۔ غرض تمہاری اس سفر میں دنیا کی کوئی خواہش ہو رہی ہے۔ يَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَيْرَ كُمْ ۔ لوگ کہتے ہیں کہ اسلام تنزل میں ہے۔ یہ غلط ہے اسلام ضرور دنیا میں رہے گا ۔ مگر ڈر تو یہ ہے کہ اسلام ہمارے گھروں سے نکل کر کسی اور قوم میں چلا جائے ۔ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اثر كُوا التُّرْكَ مَا تَرَكُوكُمْ خوارزم کے ایک بادشاہ نے اس کے خلاف کیا ۔ چنگیز خانیوں کو لڑائی کے لئے بلایا ۔ اس نے جواب میں کیا عمدہ لکھا کہ اول تو تمہارا قرآن شریف مانع ہے۔ کیونکہ اس میں حکم ہے۔ قَاتِلُوا فِي سَبِيلِ اللهِ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَكُمْ وَلَا تَعْتَدُوا (البقرہ : ۱۹۱) دوم ہم تمہارے ساتھ لڑتے نہیں ۔ حدیث میں ترک کے ساتھ جنگ کی ممانعت ہے سوم ہمارے تاجر تاجرانہ حیثیت سے آئے۔ انہیں سلطنت سے کچھ تعلق نہیں ں۔ ۔ اس ناعاقبت اندیش نے اس پر غور نہ کیا ۔ لڑائی چھیڑ دی۔ آخر اٹھارہ لاکھ مسلمان اس میں ہلاک ہوئے ۔ تمام کتب خانے تباہ ہوئے ۔ ہزار آدمیوں کو جن کی نسبت خیال تھا۔ دعوی اے اسی طرح ہم ان کو آزمانے لگے کیونکہ وہ نافرمان تھے۔ ۲۔ ہم نے امتحان کیا اُن کا سکھ اور دُکھ سے۔ ے اور جب کہ ابراہیم کو چند باتوں کے بدلہ میں اُس کے رب نے کچھ انعام دینا چاہا اور ابراہیم نے اچھی طرح ان باتوں کو پورا کیا۔ ہے ترکوں کو تب تک چھوڑے رکھو جب تک وہ تمہیں چھوڑے رکھیں ۔ ھے اور اللہ کی راہ میں تم اُن سے لڑو جو لوگ تم سے لڑیں اور زیادتی نہ کرو۔