حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 49
حقائق الفرقان ۴۹ سُورَةُ التَّوْبَة بخیل مسئول اس کے سوال کا رد پہلے ماتھے کے شکن کے ذریعہ کرتا ہے پھر منہ پھیرتا ہے پھر پیٹھ دے کر چلا جاتا ہے۔ اس لئے سزا میں ان تینوں جگہوں کا ذکر کیا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۱۱ نومبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۱۵) ۳۶ ٣٦ - إِنَّ عِدَّةَ الشُّهُورِ عِنْدَ اللهِ اثْنَا عَشَرَ شَهْرًا فِي كِتٰبِ اللَّهِ يَوْمَ خَلَقَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ مِنْهَا اَرْبَعَةٌ حُرُمٌ ذَلِكَ الدِّينُ الْقَيِّمُ فَلَا تَظْلِمُوا فِيهِنَّ أَنْفُسَكُمْ وَقَاتِلُوا الْمُشْرِكِينَ كَافَةً كَمَا يُقَاتِلُونَكُمْ كَافَةً وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ مَعَ الْمُتَّقِينَ ۔ ترجمہ ۔ مہینوں کی گنتی تو اللہ کے یہاں بارہ ہی ہے اللہ کے دین میں محفوظ ، جس دن سے پیدا کئے آسمان اور زمین ، ان میں سے چار مہینے تعظیم کے ہیں یہ مضبوط دین کی بات ہے تو ان مہینوں میں ظلم نہ کرو اپنی جانوں پر اور لڑو مشرکوں سے سب کے سب جیسے وہ تم سے لڑے سب کے سب اور جان رکھو بے شک اللہ متقیوں کے ساتھ ہے۔ تفسير - في كتب کتبِ اللهِ الله کی پاک شریعتوں: ریعتوں میں ۔ خدائی حساب - ۔ خدائی حساب چاند کے ساتھ وابستہ ہیں اور دنیاوی حساب آفتاب سے ۔ دونوں میں کئی دنوں کا فرق پڑ جاتا ہے۔ دنیا داروں نے شمسی حساب کو پسند کیا ہے کیونکہ زیادہ فرق نہیں پڑتا ۔ اور چاند کے حساب پر چلیں تو تین برس میں ایک ماہ اور چھتیس سال میں ایک سال کا فرق پڑ جاوے۔ اور اس حساب سے تنخواہ لینے والا ملازم بڑے فائدے میں رہ سکتا ہے۔ دینی کام چاند کے حساب پر کرنے میں صوفیاء نے ایک نکتہ لکھا ہے کہ امت محمد یہ ہر شمسی مہینے میں اپنی ہر عبادت کرنے کا فخر رکھتی ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۱۱ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۵)