حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 481 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 481

حقائق الفرقان لد ۱۷ سُورَةُ الْكَهْفِ جزیروں پر بے پروائی سے سکونت کرتے ہیں ایک آگ بھیجوں گا ۔“ اُس زمانے میں ایسی دیواروں سے حملوں کی روک ہو جاتی تھی۔ دیکھو چین کی دیوار ایسے حملوں اور یا جوجی قوموں کی روک کے واسطے اہل چین نے بنائی تھی ۔ اور ان کیلئے اس وقت کی حالت کے مناسب مفید اور کارگر ہوئی۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۶۰ ، ۶۱ ) ماجوج حسب باب دہم پیدائش اور پہلی تاریخ کے باب ۵ کے یافث کا بیٹا ہے اور حسب ۳۸ باب حز قیل نہر یورال کی مشرق میں بسا تھا اور یا جوج حسب تاریخ ایام اول ۵ باب اور سلاطیر لاطین اول کے ۱۵ باب و ۱۶ یوئیل بن روبن کا بیٹا ہے اور اس کی اولاد حسب فصول مذکورہ ممالک ماجوج بن یافت میں بسائی گئی ، یعنی وہی یورال ندی کے شرقی حصے میں اور حسب حز قیل باب ۳۸ یا جوج رشیہ اور سیر یہ پر مسلط ہوئے ۔ ان کی نسبت یہ بھی لکھا ہے کہ فارس اور جرمن ان کے ساتھ ہوں گے اور کوش کی اولاد پر جو جیحون کے متصل بستی ہے اور باب ۳۸ حز قیل میں ہے۔ گومر کی اولا د یعنی مرو اور ہرات والوں پر ان کا تسلط ہوگا۔ اور اسی فصل سے معلوم ہوتا ہے۔ کابل والے یعنی قبط اس کے ساتھ ہوں گے اور مکاشفات باب ۲۰ سے معلوم ہوتا ہے کہ یاجوج ماجوج کا زور اطراف ممالک معتقدین خداوند چار یار نبی عرب پر ہزار سال ہجری کے بعد ہوگا۔ اور صاف ظاہر ہے کہ یا جوج والی رشیہ ہرات کے قریب پہنچ گیا اور ماجوج جن کے قبائل جرمن اور شمال فرانس نارمنڈے اور انگلینڈ وغیرہ میں ہیں ۔ (۱۶۹ء میں مطابق ہزار سال ہجری بلاد اسلام پر مسلط ہونے لگے ۔ غرض حسب مکاشفات ۲۰ باب ممتاز یا جوج ماجوج وہ ہیں جو بلا د اسلام پر مسلط ہوں ۔ اور کیقباد اور ذوالقرنین کی دیوار وہ ہے جو مابین آرمینیا اور آذربائیجان بنام باره در بند اور یورال کی چوٹیوں پر قریب پانسو پینتیس سال قبل مسیح کے بنائی گئی اور پلونا کے شمال میں جو قلعہ بنا ہے وہ بھی اسی میں اسی میں ہے۔ ( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۱۶۶)