حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 482 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 482

حقائق الفرقان لد ١٧ سُورَةُ الْكَهْفِ سدا۔ پہلی یہ فصیل آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان بنائی گئی ۔ ۳۰ میل کے قریب جگہ ہے جس سے ملک کو بہت امن پہونچا۔ پھر یورال کی چوٹیوں پر ایسی دیوار کھینچی گئی۔ پھر سمرقند کے قریب بھی ایسی دیوار بنی پھر چین کے لوگوں نے وہ بڑی دیوار بنائی۔ جو مشہور ہے۔ سب یا جوج ماجوج کے حملہ سے بچنے کیلئے بنائی گئی تھیں ۔ يَأْجُوجَ وَ مَأْجُوجَج ۔ خدا نے انشراح صدر سے مجھے یقین دلا دیا ہے، کہ یہ وہ قوم ہے جو بخارا سے لے کر شمال تک رہتی تھی۔ گاتھ نارمنڈے ۔ وزی گاتھ سیکشن ۔ یہ لوگ جرمن ، فرانس، انگلینڈ وغیرہ ممالک میں جا کر آباد ہوئے ۔ ترکوں کی نسبت لکھا ہے۔ اُتُرُكُوا التَّرْكَ۔ ان کو تُرک اس لئے کہتے ہیں کہ تُرِ کُوا مِنْ يَأْجُوجَ وَ مَأْجُوجَ ۔ انہوں نے شاہانِ فارس سے معاہدہ کر لیا تھا کہ تمہارے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کریں گے ہمیں یہیں رہنے دو۔ بائیبل کی کتاب حز قیل باب ۳۸ میں یا جوج ماجوج کا ذکر ہے۔ ماجوج جزائر میں رہنے والے لوگ ہیں ۔ ماجوج ماسکو اور ٹو بالسک کا سردار ہے۔ ہیں۔ ارٹو ایک دفعہ میرا ایک دوست لنڈن گیا۔ جسے میں نے فرمائش کی کہ وہاں کی سب سے پرانی یادگار کا پتہ لگائے چنانچہ اس نے تحقیقات کی تو اسے دو بہت دکھائے گئے۔ جو یا جوج ماجوج کے تھے اور اسے بتلا یا گیا کہ اس ملک کی سب سے پرانی یادگار تاریخی یہی ہے۔ حضرت حز قیل کی کتاب میں تصریح سے لکھا ہے کہ جزائر میں بے پرواہی سے رہنے والے ماجوج ہیں اس لئے بھی ان کو یہ نام دیا گیا کہ وہ آگ کی پرستش کرتے یا آگ سے بہت کام لیتے ۔ آرمینیا اور آذربائیجان کی دیوار کا ذکر تفسیر بیضاوی میں بھی ہے۔ یورال کی دیوار کا ذکر ابن خلدون میں لکھا ہے۔ چین کی دیوار کا ذکر مفسرین نے کیا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۸،۲۷ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۲)