حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 480 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 480

حقائق الفرقان لد ٠٧ سُورَةُ الْكَهْفِ تفسیر۔ یا جوج اور ماجوج کون ہیں؟ غور کرو ا روضۃ الصفا کے خاتمہ پر لکھا ہے۔ ” اقلیم چہارم مشرق سے شمال چین سے گزر کر تثبت اور جبال کشمیر اور بدخشان کے شمال سے اور بلاد یا جوج اور 66 ماجوج کے جنوب سے مغرب کو چلی جاتی ہے۔ یہ تو اقلیم چہارم کا قصہ مختصر ا ہوا ۔ اب لیجئے اقلیم ششم ۔ اس کی بابت لکھا ہے ”بلاد یہ ۔ اس کی بابت لکھا ہے بلاد یا جوج و ماجوج سے یہ اقلیم ششم شمال میں ہے۔“ 66 پس ہر عاقل اب اچھی طرح سمجھ سکتا ہے کہ بلاد یا جوج اور ماجوج اقلیم پنجم میں ہے۔ پس جیسے شاہنامہ میں لکھا ہے کہ باختر کے شمال میں یعنی بخارا کی جانب یا جوج ماجوج کا مسکن ہے۔ بالکل ٹھیک وو ہے غیاث اللغات میں ۔۔۔۔۔۔ یہ مضمون صاف لکھا ہے اور تفسیر بیضاوی میں لکھا ہے” ما بین آذر بائیجان اور آرمینیا کے ذوالقرنین نے تیس میل کی دیوار بنائی تھی ۔“‘ اور تفسیر معالم میں شدی اور قتادہ سے روایت ہے کہ ترک کو ترک اسی واسطے کہتے ہیں کہ ذوالقرنین نے یا جوج اور ماجوج کے بائیس قبیلوں میں سے ان کو چھوڑ کر باقی قوموں کے حملوں کی روک کے واسطے دیوار بنائی تھی اور ضحاک سے روایت وو کیا ہے یا جوج ماجوج ترکوں کی قوم سے ہیں۔ یہ کچھ کچھ تذکرہ ایشائی عام اور مشہور کتابوں کا تھا۔ جن میں کسی الہامی کتاب سے استدلال نہیں کیا۔ اب سنیئے۔ حز قیل کے ۳۸ باب میں لکھا ہے (یہ کتاب بائیبل کے مجموعہ میں دانیال سے پہلا ہے ) اے جوج! روس اور مشک (اسکو) اور طوبال کے سردار میں تیرا مخالف ہوں اور میں تجھے پھرا دوں گا۔ اور تیرے منہ میں بنیاں ماروں گا ۳- ۴ اور اسی باب کی آیت اول و دوم میں ہے ”اے آدم زاد! تو جوج کے مقابلے میں جو ماج کی سرزمین میں بستا ہے اور روس اور مسک اور طوبال کا سردار ہے منہ کر اور اس کے برخلاف نبوت کر اس سے ناظرین یقین کریں گے کہ روس بے ریب یا جوج ہے۔ گو یا جوج کی اور قو میں بھی ہوں ۔ یا جوج کی تحقیق ختم ہوئی۔ اب ماجوج کا حال سنیئے ۔ حز قیل کے ۳۹ باب ۶ آیت میں ہے اور میں ماجوج پر اور ان پر جو