حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 468 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 468

حقائق الفرقان ٤٦٨ سُوْرَةُ الْكَهْفِ جس کے دو سینگ تھے ۔ اور وہ دو سینگ اونچے تھے۔ اور ایک دوسرے سے بڑا تھا پھر دانیال کو جبرایل نے اُس مکاشفہ اور خواب کی تعبیر بتائی کہ مینڈھا جسے تو نے دیکھا کہ اس کے دو سینگ ہیں سو وہ ماد اور فارس کی بادشاہت ہے (دانیال ۸-۲۰) قرآن نے اسی بادشاہ کا تذکرہ کیا اور نہایت راست اور صاف فرمایا ہے ۔ اس میں کوئی دور از قیاس بات مندرج نہیں ۔ ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۵۸،۵۷) جیسا میں نے کامل یقین سے بلا کسی تردد کے اصحاب کہف کا ذکر کیا تھا کہ وہ کون ہیں۔ اس سے بھی بڑھ چڑھ کر یقین کے ساتھ میں تمہیں ذوالقرنین کا حال سناتا ہوں۔ ان آیات میں یہود اور مجوسی دونوں کو ملزم ٹھہرایا گیا ہے۔ حضرت نبی کریم کی نبوت کی مفصل پیشگوئی بائیبل ، دانیال نبی کی کتاب میں ہے۔ اس کے باب ۸ آیت ۴ کو ملاحظہ کرو۔ اس میں دو سینگ والے ایک مینڈھے کا ذکر ہے جو چھر پورب پچھم میں اپنا سر مارتا تھا۔ پھر ایک سینگ والا بکرا آیا ہے۔ جس نے دو سینگ والے کو ٹکر مار کر پاش پاش کر دیا۔ اس کے بعد گیارہ سینگ والے کا ذکر ہے۔ جس میں نبی کریم کی آمد آمد ہے۔ یہ سب حضرت دانیال کا کشف تھا۔ یہود نے اس کے متعلق سوال کیا تھا کہ دو سینگ والے بکرے کا جو ذکر تو ریت میں ہے اس کے متعلق آپ کیا کہتے ہیں۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۸،۲۷ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ مئی ۱۹۱۰ء صفحه ۱۶۱) يَسْتَلُونَكَ عَنْ ذِي الْقَرْنَيْنِ ۔ تجھ سے پوچھتے ہیں ذوالقرنین کو یہ وہی دو سینگ کا مینڈھا ہے جسے دانیال نے خواب میں دیکھا۔ دیکھو دانیال ۸ باب ۴۔ نبی مغرب نے بتا یا دو سینگ والا مینڈھا جسے دانیال نے خواب میں دیکھا۔ وہ ایک بڑا بادشاہ ہے جس کا تسلط ایک خاص زمین کی مشرق اور بڑا مغرب میں ہوا۔ ۔۔۔۔۔ اس کا نام کیقباد بھی مشہور ہے جو مشرق اور مغرب میدیہ اور ایلام یعنی ایران و فارس کا میچ سے پانچ سو پینتیس سال پہلے میں مسیح سے پانچ سو پینتیس سال پہلے میں مادی قوم کا بادشاہ تھا۔ فصل الخطاب المقدمه اهل الكتاب حصہ اول صفحه ۱۶۵)