حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 458 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 458

حقائق الفرقان لد ٧٥ سُورَةُ الْكَهْفِ ۵۸۔ وَ مَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ ذُكِرَ بِأَيْتِ رَبِّهِ فَأَعْرَضَ عَنْهَا وَ نَسِيَ مَا قَدَّمَتْ يَدَهُ إِنَّا جَعَلْنَا عَلَى قُلُوبِهِمْ أَكِنَّةً أَنْ يَفْقَهُوهُ وَفِي أَذَانِهِمْ وَقُرًا وَ إِنْ تَدْعُهُمْ إِلَى الْهُدَى فَلَنْ يَهْتَدُوا إِذَا أَبَدًا - ترجمہ ۔ اور اس سے بڑھ کر کون ظالم ہے جس کو نصیحت کی گئی اس کے رب کی آیتوں سے پھر منہ پھیر لیا ان سے اور بھول گیا جو اس کے ہاتھوں نے آگے بھیجا (اپنی بدکاریاں ) ہم نے ان کے دلوں پر پر دے ڈال دیئے ہیں اس لئے کہ وہ قرآن کو نہیں سمجھتے اور ان کے کانوں میں بہرا پن ہے (حق سننے سے) اور اگر تو ان کو ہدایت کی طرف بلائے تو بھی وہ ہرگز ہدایت نہ پائیں گے کبھی۔ تفسیر ۔ ڈیر ۔ یاد دلائی جاتی ہیں۔ مَا قَدَّمَتْ يده - ہر شخص اپنے اعمال کا محاسبہ کرے اور انصاف سے سوچے تو وہ اپنی قیمت آپ لگا سکتا ہے۔ اكنة - روک ۔ (ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۱ ، ۲۲ مورخه ۱۷ ، ۲۴ ۱ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۹) ۵۹ - وَ رَبُّكَ الْغَفُورُ ذُو الرَّحْمَةِ لَوْ يُؤَاخِذُهُمْ بِمَا كَسَبُوا لَعَجَّلَ لَهُمُ الْعَذَابَ بَلْ لَهُم مَّوْعِدُ لَنْ يَجِدُ وَا مِنْ دُونِهِ مَوْبِلًا - ترجمہ ۔ اور تیرا رب بڑا عیبوں کا ڈھانپنے والا رحمت والا ہے اگر ان کو پکڑتا ان کے کئے پر تو جلدی ان پر عذاب کر دیتا بلکہ ان کے لئے ایک میعاد ہے جس کے سوا کہیں وہ پناہ نہیں پاسکتے ۔ تفسیر موعد ۔ وعدہ کا موقع ہے۔ مَوْبِلا ۔ جہاں آخر جانا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۱ ، ۲۲ مورخه ۱۷، ۲۴ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۹) ۶۱ - وَ إِذْ قَالَ مُوسَى لِفَتْهُ لَا أَبْرَحُ حَتَّى ابْلُغَ مَجْمَعَ الْبَحْرَيْنِ أَوْ امْضِيَ حُقُبًا - ترجمہ ۔ (کیا تمہیں موسیٰ کا قصہ یاد نہیں) جب اس نے اپنے جوان سے کہا میں نہ بیٹھوں گا جب تک نہ پہنچ جاؤں دو دریاؤں کے ملنے کے مقام تک یا چلتا رہوں گا سالہا سال ۔