حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 457
حقائق الفرقان لد 70 سُورَةُ الْكَهْفِ فرعون ہیں جو ہم کو ایسی نصیحت کی جاتی ہے اور بہر حال اپنی ہی رائے کو بڑا سمجھتے ہیں۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۱ ، ۲۲ مورخه ۱۷ ، ۲۴ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۸ ،۱۵۹) ۵۶ - وَمَا مَنَعَ النَّاسَ أَنْ يُؤْمِنُوا إِذْ جَاءَهُمُ الْهُدَى وَيَسْتَغْفِرُوا رَبَّهُمُ إِلَّا أَنْ تَأْتِيَهُمْ سُنَّةُ الْأَوَّلِينَ أَوْ يَأْتِيَهُمُ الْعَذَابُ قُبُلًا - ترجمہ ۔ اور لوگوں کو کسی نے باز نہ رکھا اس بات سے کہ وہ ایمان لائیں جب ان کے پاس ہدایت آ چکی اور مغفرت چاہیں اپنے رب سے مگر اسی بات نے روکا کہ ان کو اگلوں کی رسم یاد آ گئی یا عذاب ہی آ موجود ہوا تھا ان کے سامنے طرح طرح کا۔ تفسیر - مَا مَنَعَ النَّاسَ - کس چیز نے روکا۔ کیا مطلب کسی چیز نے نہیں روکا۔ اگر روکا ہے تو ان کے شامت اعمال نے ہی روکا ہے۔ عذاب جو ان پر آنا تھا تو اب استغفار کیسے کریں۔ قبلا ۔ اس کے تین معنے ہیں (۱) ۔ فَجَائَةَ اچانک (۲)۔عَيَانًا۔ظاہر (۳)۔ سامنے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۱، ۲۲ مورخه ۱۷، ۲۴ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۹) ۵۷- وَ مَا نُرْسِلُ الْمُرْسَلِينَ إِلَّا مُبَشِّرِينَ وَ مُنْذِرِينَ وَيُجَادِلُ الَّذِينَ كَفَرُوا بِالْبَاطِلِ لِيدُ حِضُوا بِهِ الْحَقَّ وَاتَّخَذُوا أَيْتِي وَمَا انْذِرُوا هُزُوًا - ترجمہ ۔ اور ہم نے رسول نہیں بھیجے مگر وہ دوستوں کو خوشخبری سنانے والے دشمنوں کو ڈرانے والے ( ہی ہوتے ہیں ) اور کافر تو جھوٹے جھگڑے کرتے ہیں تا کہ اس کی وجہ سے حق کو متزلزل کر دیں اور انہوں نے میری نشانیوں کو اور جن چیزوں سے ڈرایا گیا تھا ان کو ٹھٹھا ٹھہرا لیا۔ تفسیر - مُبَشِّرِينَ وَ مُنْذِرِينَ ۔ فرماں برداروں کو بشارت دیتے ہیں اور نافرمانوں کو عذاب سے ڈراتے ہیں ۔ لِيدُ حِضُوا ۔ گرادے ۔ باطل کر دے۔ ( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۱ ، ۲۲ مورخه ۱۷، ۲۴ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۹)