حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 453
حقائق الفرقان ۴۵۳ سُوْرَةُ الْكَهْفِ هَشِيمًا - چورا چورا ۔ دنیا داروں کے پاس جب دنیا بہت جمع ہو جاتی ہے تو وہ غالباً متکبر اور آخر کار غافل ہو جاتے ہیں ۔ اس لئے اللہ تعالیٰ انہیں ذلیل اور آخر مفلس کر دیتا ہے۔ کر دیتا ہے۔ امراء کا یہ حال ہے کہ جس کے پاس کچھ روپیہ جمع ہو جائے وہ مسجد میں جانا ہتک عزت سمجھتا ہے۔ اور علماء اس کے نزدیک اذل ترین مخلوق ہوتے ہیں ۔ اس میں گو ان علماء دنیا طلب کا بھی قصور ہے۔ مگر امراء چاہیں تو علماء کے گروہ میں بہت اصلاح ہو سکتی ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۱ ، ۲۲ مورخه ۱۷، ۲۴ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۸) وَاضْرِبُ لَهُمْ مَّثَلَ الْحَيُوةِ الدُّنْيَا ۔ یہ عیسائی مخاطب ہیں ۔ متی ۴ باب ۹ آیت متی کے باب ۱۳ آیت ۔ متی ۱۹ باب ۲۴ آیت ۔ ان میں لکھا ہے کہ دولت مل سکتی ہے شیطان کے سجدہ سے ۔ چنانچہ ان لوگوں نے کیا اور دولت مند ہوئے اور لکھا ہے کہ دولت مند خدا کی بادشاہت میں داخل نہیں آتا۔ ( تشحیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۵ ) ۴۷ - الْمَالُ وَ الْبَنُونَ زِينَةُ الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَ الْبَقِيتُ الصَّلِحْتُ خَيْرٌ عِنْدَ رَبِّكَ ثَوَابًا وَ خَيْرٌ أَمَلًا - ترجمہ ۔ مال اور اولا د دنیا کی زینت ہیں اور باقی رہنے والی نیکیاں بہت ہی بہتر ہیں تیرے رب کے نزدیک ثواب میں بہت اچھی ہیں امید کے اعتبار سے۔ تفسير الْبَقِيتُ الصُّلِحت - اعمال صالحہ - نماز میں سُبْحَانَ اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا الله اللهُ أَكْبَرُ اور کل اعمال جو رضائے الہی کے موجب ہیں ۔ ( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۱، ۲۲ مورخه ۱۷ ، ۲۴ / مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۸ ) ۴۸- وَ يَوْمَ نُسَيِّرُ الْجِبَالَ وَ تَرَى الْأَرْضَ بَارِزَةً وَ حَشَرْنَهُمْ فَلَمْ نُغَادِرُ مِنْهُمْ أَحَدًا - ترجمہ ۔ اور جس دن ہم بڑے بڑے پہاڑوں کو چلا دیں گے اور تو دیکھے گا زمین کو صاف کی ہوئی اور ان کو جمع کریں گے ہم پھر کسی کو نہ چھوڑیں گے ان میں سے ۔