حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 451
حقائق الفرقان لد ١٥ سُورَةُ الْكَهْفِ ۳۴ تا ۳۶- كِلْتَا الْجَنَّتَيْنِ أَتَتْ أكُلَهَا وَ لَمْ تَظْلِمُ مِنْهُ شَيْئًا وَ فَجَّرْنَا خِلْلَهُمَا نَهَرًا - وَكَانَ لَهُ ثَمَرُ فَقَالَ لِصَاحِبِهِ وَهُوَ يُحَاوِرُهُ أَنَا أَكْثَرُ مِنْكَ مَالًا وَ أَعَزُّ نَفَرًا - وَ دَخَلَ جَنَّتَهُ وَهُوَ ظَالِمُ لِنَفْسِهِ ۚ قَالَ مَا أَظُنُّ أَنْ تَبِيدَ هُذِهِ أَبَدًا - ترجمہ ۔ دونوں باغ اپنے پھل لائے اور پھل میں کچھ بھی کمی نہیں کی اور ہم نے دونوں باغوں میں نہر بہائی ۔ اور اس کے لئے بہت ہی پھل تھے وہ اپنے ساتھ والے سے بولا جس سے وہ باتیں کر رہا تھا کہ میں تجھ سے زیادہ مال دار ہوں اور باعزت بڑی جماعت والا ہوں۔ اور وہ اپنے باغ میں گیا جب کہ وہ اپنے آپ پر ظلم کر رہا تھا یعنی (فخر و غرور د نیوی ) بولا میں نہ تھا یعنی (فخر و غرور د نیوی ) بولا میں نہیں یقین کرتا کہ یہ باغ کبھی اجاڑ ہوگا۔ اور نہ خیال کرتا ہوں کہ آخر گھڑی آنے والی ہے اور اگر میں اپنے رب کی طرف پلٹایا گیا تو اس سے بہت بہتر پاؤں گا وہاں پہنچ کر ۔ تفسیر دونوں باغوں نے دیا میوہ اپنا اور نہ کم کیا اس میں سے کچھ۔ اور بہادی ہم نے درمیان ان دونوں کے نہر اور تھا واسطے اس کے میوہ ۔ پس کہا اس نے واسطے ہم نشین اپنے کے اور وہ سوال جواب کرتا تھا اُس سے۔ میں زیادہ تر ہوں تجھ سے مال میں اور زیادہ عزت والا ہوں آدمیوں کو اور داخل ہوا باغ اپنے میں اور وہ ظلم کرنے والا تھا جان اپنی پر کہا کہ میں نہیں گمان کرتا یہ کہ ہلاک ہو وے یہ باغ کبھی ۔ ( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب صفحه ۲۳۴ حاشیه ) وَ دَخَلَ جَنَّتَهُ وَهُوَ ظَالِمٌ لِنَفْسِهِ قَالَ مَا أَظُنُّ أَنْ تَبِيدَهْذِهِ أَبَدًا - ظالم ۔ اپنے آپ مصیبت ڈال رہا تھا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۱، ۲۲ مورخه ۱۷ ، ۲۴ مارچ ۱۹۱۰ء صفحه ۱۵۸)