حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 434 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 434

حقائق الفرقان لد الله له سُوْرَةُ الْكَهْفِ ۱۸ - وَ تَرَى الشَّمْسَ إِذَا طَلَعَتْ تَزْوَرُ عَنْ كَهْفِهِمْ ذَاتَ الْيَمِينِ وَ إِذَا غَرَبَتْ تَقْرِضُهُمْ ذَاتَ الشِّمَالِ وَهُمْ فِي فَجْوَةٍ مِّنْهُ ذَلِكَ مِنْ أَيْتِ اللهِ مَنْ يَهْدِ اللَّهُ فَهُوَ الْمُهْتَدِ ۚ وَمَنْ يُضْلِلْ فَلَنْ تَجِدَ لَهُ وَلِيًّا مُرْشِدًا - ترجمہ ۔ اور اے مخاطب ! تو دیکھے آفتاب کو جب وہ نکلتا ہے تو ان کے غار سے دہنے طرف کترا جاتا یا رہ جاتا ہے اور جب ڈوبتا ہے تو ان کی بائیں طرف ہو کر ڈوبتا ہے اور غار کے اندر کشادہ جگہ میں ہیں ۔ یہا یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہے اللہ جسے ہدایت دے تو وہی ہدایت پاوےا ے اور وہ جسے راہ سے ہٹا دے تو ہر گز نہ پائے گا تو اس کے لئے کوئی حمایتی راہ بر۔ تفسیر - تزور تحمیل ۔ جھک جاتا ہے۔ چونکہ وہ مقام خط سرطان سے اوپر ہے اور سورج خط سرطان سے اوپر نہیں جاتا ہے بلکہ نیچے رہتا ہے۔ اس واسطے طلوع آفتاب کے وقت مشرق کی طرف وہاں سے دیکھا جاوے تو سورج دائیں ہاتھ نظر آئے گا اور وقت غروب مغرب کی طرف دیکھا جاوے تو بائیں ہاتھ نظر آئے گا۔ سورج کبھی ان کے سر پر نہیں آتا۔ فجوة - وسعت کی جگہ۔ فراخی کی جگہ میں ہیں۔ ان آیات سے معلوم ہوتا ہے کہ مقام کہف کے تین پتے ہیں۔ (۱)۔ شام و روما سے بہت دور ہے۔ (۲)۔ خط سرطان سے شمال کی طرف ہے۔ (۳)۔ وہ امن کی جگہ ہے جہاں دشمن کا قابو نہ تھا۔ مِنْ أَيْتِ اللهِ - سورج کا سرطان تک پہونچنا اور آگے نہ جانا۔ پھر جدی تک جانا اور آگے نہ پہونچنا یہ سب اس کی قدرت کی نشانیاں ہیں ۔ وَ مَنْ يُضْلِلْ ۔ اور جس کو اس کی بدی کے سبب گمراہ کرتا ہے۔ دوسری جگہ قرآن شریف میں فرمایا ہے۔ وَمَا يُضِلُّ بِهِ إِلَّا الْفَسِقِينَ (البقرۃ: ۲۷) فاسقوں کے سوائے وہ دوسرے کو گمراہ نہیں کرتا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۶)