حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 433
حقائق الفرقان ۴۳۳ سُورَةُ الْكَهْفِ ١٦ - هَؤُلَاءِ قَوْمُنَا اتَّخَذُوا مِنْ دُونِهِ آلِهَةً لَوْ لَا يَأْتُونَ عَلَيْهِمْ بِسُلْطَنٍ بَيْنِ فَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ كَذِبًا - ترجمہ ۔ یہ ہماری قوم ہے۔ انہوں نے اللہ کے سوائے جھوٹے معبود بنا رکھے ہیں ۔ کاش یہ لاتے ان جھوٹے معبودوں پر کوئی سند کھلی ہوئی، تو اس سے بڑھ کر کون ظالم ہے جس نے اللہ پر جھوٹا بہتان باندھا۔ تفسیر - مِنْ دُونِهِ ۔ رومی قوم کی وم کی طرف اشارہ ہے جو بت پرست تھی اور یہودی بھی غیر ممالک میں جا کر ان قوموں کی صحبت کے اثر سے کچھ غلطیوں میں مبتلا ہو چکے تھے۔ یا درکھو۔ شرک کبھی فی الذات ہوتا ہے جیسا کہ مجوس نے خالق الظلمت و خالق النور دو (خدا) بنائے ہیں۔ اور جیسے آریہ لوگ پانچ چیزوں کو خدا کے ساتھ غیر مخلوق مانتے ہیں ۔ اور جیسے عیسائی تین خدا قرار دیتے ہیں۔ یا صفات میں ہوتا ہے جیسا کہ بعض مسلمانوں میں اس کے آثار پائے جاتے ہیں ۔ یہ سب افتراء ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۶) - وَ إِذِ اعْتَزَلْتُمُوهُمْ وَمَا يَعْبُدُونَ إِلَّا اللَّهَ فَاذَا إِلَى الْكَهْفِ يَنْشُرُ لَكُمْ رَبُّكُم مِّنْ رَّحْمَتِهِ وَيُهَيِّئُ لَكُمْ مِنْ أَمْرِكُمْ مِرْفَقًا - جھوٹے ترجمہ ۔ (اور آپس میں باتیں کر لیں) جب تم کنارہ کش ہوئے ان منکروں وں سے اور ان جھ معبودوں سے جن کو یہ اللہ کے سوائے پوجتے ہیں ۔ تو اب مصیبت کے بعد پناہ لو ایک خاص غار میں تا کہ تمہارا رب تم پر رحمت پھیلا دے اپنی رحمت سے اور تمہارے لئے تیار کر دے تمہارے کام میں آرام و نفع کا جو موجب ہو۔ تفسير اعْتَزَلْتُمُوهُمْ جب تم نے ان غیر معبودوں کی پرستش کرنے والوں کو چھوڑ دیا تو اب کہف کو چلے جاؤ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۶)