حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 435
حقائق الفرقان لدله سُوْرَةُ الْكَهْفِ وَ تَرَى الشَّمْسَ ۔ ایسے ملک میں گئے کہ مشرق کی طرف منہ کر کے دیکھو تو آفتاب دائیں رہ جائے ۔ مغرب کی طرف تو بائیں ۔ ( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۶۴) - ۱۹ وَتَحْسَبُهُمْ أَيْقَاظًا وَهُمْ م رُقُودَ رُقُودٌ وَ وَنُقَلِّبُهُمْ ذَاتَ الْيَمِينِ وَ وَذَاتَ الشِّمَالِ وَكَلْبُهُمْ بَاسِطٌ ذِرَاعَيْهِ بِالْوَصِيدِ لَوِ اطَّلَعْتَ عَلَيْهِمْ لَوَلَّيْتَ مِنْهُمْ فِرَارًا وَ لَمُلِئْتَ مِنْهُمْ رُعبًا - ترجمہ ۔ اور اے مخاطب ! تو ان کو خیال کرے کہ وہ جاگتے ہیں حالانکہ وہ سوتے ہیں ہم ان کو کروٹیں بدلواتے ہیں دائیں بائیں اور ان کا کتا پھیلائے ہوئے ہے اپنے دونوں ہاتھ چوکھٹ پر اگر تو ان کو جھانک کر دیکھے تو ضرور پیٹھ پھیر کے بھاگے اُن سے اور تجھ میں اُن سے ایک دہشت سما جائے۔ تفسیر ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اصحاب کہف کا حال منکشف ہوا اور آپ نے انہیں دیکھا۔ رقود ۔ راقد سونے والے ۔ سخت ہی ٹھہرے ہوئے ۔ دراصل وہ تو ٹھہرے ہوئے تھے سوئے ہوئے تھے کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں وہ قوم سست پڑی تھی ۔ مگر آپ نے ان کی حالت آئندہ کی دیکھی ۔ نقلبهم - عنقریب تجارت کے واسطے سب طرف نکلیں گے۔ دائیں بائیں جاویں گے۔ کیا معنی مشرق اور مغرب میں پھیلیں گے۔ كَلْبُهُم - یہ ان کی شناخت بتلائی گئی کہ ان کے دروازے پر کتا ضرور ہوگا۔ ممکن ہے کہ ابتدائی اصحاب کہف کے ساتھ بھی کوئی کتا ہو۔ آج کل کتے کی تعریف وفاداری میں بڑی بڑی کتابیں لکھی گئی ہیں حالانکہ اس جانور کے اخلاق نہایت قبیح اور مذموم ہیں ۔ شہوت ، حرص، طمع میں بہت رذیل جانور ہے اور ان امور میں گرا ہوا ہے۔ ولیت ۔ یہ بھی ایک شناخت ہے۔ ان کی کوٹھیاں وسیع اور رعب دار ہوں گے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۶)