حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 432 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 432

حقائق الفرقان ۴۳۲ سُورَةُ الْكَهْفِ فَضَرَبْنَا عَلَى أَذَانِهِمْ - دوسرے لوگوں سے بے خبر رہے۔ تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۶۴) ۱۴- نَحْنُ نَقُصُّ عَلَيْكَ نَبَاهُمْ بِالْحَقِّ إِنَّهُمُ فِتْيَةٌ آمَنُوا بِرَبِّهِمْ وَ واوو زِدْنَهُمْ هُدًى - ترجمہ ۔ ہم تجھ سے بیان کرتے ہیں ان کا حال سچ سچ کہ وہ چند جوان تھے انہوں نے اپنے رب کو مانا اور ہم نے ان کو دین کی زیادہ سمجھ دی ۔ تفسیر ۔ میری طبیعت تو ضعیف ہے۔ مگر دل میں خیال آیا کہ زندگی کا بھروسہ نہیں۔ معلوم نہیں کہ کس وقت موت آجاوے۔ کچھ قرآن سنا دیا جاوے۔ تو اچھا ۔ فرمایا ۔ آج مجھے بہت جوش ہوا کہ درس قرآن سننے والوں کے واسطے خصوصیت سے دعا کروں ۔ پس جو اس وقت حاضر ہیں ان کے واسطے میں نے بہت بہت دعا ئیں درس شروع کرنے سے پہلے کی ہیں۔ نَقص ۔ اصل قصہ کا بیان اب شروع ہوا ہے۔ نبا ۔ عظیم الشان بات۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۵-۱۵۶) ۱۵ - وَ رَبَطْنَا عَلَى قُلُوبِهِمْ إِذْ قَامُوا فَقَالُوا رَبُّنَا رَبُّ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ لَنْ تَدْعُوا مِنْ دُونِهِ الهَا لَقَدْ قُلْنَا إِذًا شَطَطًا - ترجمہ ۔ اور محبت کی گرہ لگا دی ان کے دلوں پر جب وہ کھڑے ہوئے تو کہا ہمارا رب ! تو آسمان اور زمین کا رب ہے ہم تو کسی کو نہیں پکاریں گے اس کے سوا معبود محبوب بنا کر البتہ جب ہم ویسا کہیں پھر تو بے شک ہم نے جھوٹ بات کہی ۔ تفسیر - شططا ۔ پراگندہ بات۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۱۰ صفحه ۱۵۶)