حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 416 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 416

حقائق الفرقان ۴۱۶ سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ ہوا۔ مگر یہ سب کچھ پورا ہوا ۔ اسی طرح جس طرح بشر رسولوں کی پیشگوئیاں پوری ہوتی ہیں ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۹ مورخه ۳ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۴) کفار نے یہ اقتراحی معجزات طلب نہیں کئے بلکہ انہوں نے ان کا مطالبہ قرآن مجید اور کتب سابقہ کی بناء پر اپنے فہم کے مطابق کیا۔ چنانچہ ان کے اس مطالبہ میں آیات الرحمۃ بھی ہیں۔ آيات الغضب بھی اور آیات مشتر کہ بھی۔ آیات الرحمۃ تو یہ ہیں: ۱۔ ہمارے لئے زمین سے چشمہ جاری کر دو ۔ ۲۔ تمہارے پاس کوئی باغ کھجور اور انگور کا ہو جائے ۔ آيات الغضب : 1۔ آسمان کو ہم پر ٹکڑے ٹکڑے گرادو ۔ ۲۔ اللہ اور فرشتوں کو سامنے لاؤ۔ آیات مشترکہ: ۱۔ تو آسمان پر چڑھ جائے ۔ ۲۔ اور ہم پر تو کتاب نازل کرے۔ ۳۔ جسے ہم پڑھ لیں ۔ یہ نونشان ہیں جو ان لوگوں نے طلب کئے ۔ ا۔ چشمے اور باغ اور سونے کے گھر تو ان آیات کی بناء پر طلب کئے ۔ ا - إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّلِحَتِ أُولَئِكَ هُمْ خَيْرُ الْبَرِيَّةِ - جَزَاؤُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ جَنْتُ عَدْنٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ خَلِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ( البينه : ٩،٨) ب - إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَهُمْ جَنَّتُ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ (البروج : ١٢) یعنی ہم مومن بنتے ہیں ۔ آپ وہ باغ اور چشمے اور نہریں دکھائیے اور دلائیے جس کا وعدہ دیا جاتا ہے۔ اے بے شک جن لوگوں نے سچے دل سے اللہ کو مانا اور بھلے کام کئے تو وہی لوگ بہترین مخلوق ہیں۔ ان کا بدلہ ان کے رب کے پاس سدا رہنے کے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں وہ ہمیشہ ہمیشہ اس میں رہیں گے۔ بے شک جو لوگ ایمان لائے اور بھلے کام کرتے رہے ان کے لئے باغات ہیں جن میں بہہ رہی ہیں نہریں۔