حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 391
حقائق الفرقان ۳۹۱ سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ کہ تیری کھجوروں اور انگوروں کے ایسے باغ ہوں جن میں نہریں چلتی ہوں ۔ یہ دونوں معجزے اس واسطے طلب کئے گئے کہ کتب مقدسہ بضمن بشارات محمد یہ لکھا ہے۔ ” ہاں میں بیابان میں ایک راہ اور صحرا میں ندیاں بناؤں گا۔ اور دشت کے گیڈر اور شتر مرغ میری تعظیم کریں گے کہ میں بیابان میں پانی اور صحرا میں ندیاں موجود کروں گا کہ دے میرے لوگوں کو میرے برگزیدوں کو پینے کے لئے ہوویں ۔ میں نے ان لوگوں کو اپنے لئے بنایا۔ وے میری ستائش کریں گے ۔“ (یسعیاہ ۴۳ باب ۱۹-۲۱ تک)۔ اور دیکھو کس نے یعقوب کو حوالہ کیا کہ غنیمت ہو دیں۔ اور اسرائیل کو کہ لٹیروں کے ہاتھ میں پڑے؟ کیا خداوند نے نہیں۔ جس کے مخالف ہو کے انہوں نے گناہ کیا ۔ کیونکہ انہوں نے نہ چاہا کہ اس کی راہ وو چلیں یسعیاہ ۴۲ باب ۲۴۔ اور یسعیاہ کے ۲۱ باب میں عرب کی بابت الہامی کلام یوں ہیں ۔ پانی لے کے پیاسے کا استقبال کرنے آؤ۔ اے تیما کی سرزمین کے باشندو! روٹی لے کے بھاگنے والے وو کے ملنے کو نکلو یسعیاہ ۲۱ باب ۱۳ ۔ اور پھر کہا ہے ” مزدور کے سے ٹھیک ایک برس میں قیدار کی ساری حشمت جاتی رہے گی۔ اور تیر اندازوں کے جو باقی رہے قیدار کے بہادر لوگ گھٹ جائیں گے۔“ 66 ان آیات سے اتنا تو معلوم ہوتا ہے کہ بیابان اور صحرا میں چشمے جاری ہوں گے ندیاں چلیں گی ۔ مگر اس میں یہ لکھا ہے کہ برگزیدوں کو پینے کے لئے ہوویں۔ دیکھو یسعیاہ ۲۱ باب ۱۶، ۱۷ ۔ بنی اسرائیل کے ایسے باغ عربوں کے ہاتھ ضرور آئیں گے جن میں نہریں چلتی ہوں ۔ مگر بنی اسرائیل مکہ میں آباد نہیں ۔ وہ زمانہ ہجرت کے بعد ہے۔ جس میں یہ بشارت پوری ہوگئی۔ کفار اہل کتاب کے بہکائے پر دھوکہ دیتے ہیں مگر دیکھو نبوی معجزات اور محمد یہ کرامات کیسے زبردست ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کے برگزیدوں کے واسطے اس بیابان اور صحرا میں ندیاں : چل گئیں نہ کفار کے لئے ۔ دیکھو ! نہر زبیدہ مکہ میں اور بنی زرقا کی نہر مدینہ طیبہ میں برگزیدوں کے پینے کے واسطے موجود ہیں ۔