حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 355
حقائق الفرقان ۳۵۵ سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ تفسیر سُبحن ۔ اللہ تعالیٰ سمجھاتا ہے کہ یہود کو جو بابلیوں اور رومیوں نے تباہ کر دیا۔اس میں اللہ ظا اللہ ظالم نہیں بلکہ اس نے جو کچھ کیا۔ اس سے اس کی تنزیہ ثابت ہوتی ہے۔ بہ ثابت ہوتی ہے ۔ گندوں سے اس کو پیار نہیں ۔ ۔ اسری بِعَبْدِهِ ۔ یہاں لوگوں نے معراج کا ذکر کیا ہے ۔ یہ بہت مناسب ہے کیونکہ معراج ان واقعات صحیحہ کا بیان ہے جو آپ کے بعد بھی آپ کے جانشینوں کو پیش آنے والے تھے ۔ میرا ایمان ہے کہ معراج یقظہ میں ہوا۔ ایسے یقظہ میں جس کے سامنے ہماری بیداری بمنزلہ خواب کے ہے۔ ایک شخص نے میرے بدن پر ہاتھ لگا کر پوچھا کہ اس جسم کے ساتھ معراج ہوا۔ میں نے کہا۔ یہ تو نورالدین کا جسم ہے۔ پھر اپنی طرف اشارہ کر کے کہا۔ میں نے کہا کہ یہ آپ کا جسم ہے۔ مبہوت رہ گیا ! ہمارے قاضی صاحب سے اس کے معنے کیا کرتے ہیں کہ یہ ہجرت کا بیان ہے۔ الْمَسْجِدِ الْأَقْصَا ۔ سے خواہ وہ مدینہ کی مسجد مراد لیں ۔ مگر ہم یہ کہہ دیتے ہیں کہ اس طرف لے گیا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۹) معراج کے ایک حصہ کا ذکر ہے۔ اسرای بعبدہ ۔ یہ اشارہ ہے ہجرت کی طرف کہ کس طرح خانہ کعبہ سے مدینہ کی مسجد میں پہنچے یا تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۴۶۳) - وَقَضَيْنَا إِلى بَنِي إِسْرَاءِيلَ فِي الْكِتٰبِ لَتُفْسِدُنَّ فِي الْأَرْضِ مَرَّتَيْنِ وَ لَتَعْلُنَ عُلُوًّا كَبِيرًا - ترجمہ ۔ اور ہم نے کھول کھول کر بیان کر دیا تھا (بذریعہ وحی کے ) بنی اسرائیل کو کتاب میں کہ تم ضرور شرارت اور فساد کرو گے ملک میں دو مرتبہ اور ضرور بڑی زیادتی کروگے۔ تفسیر - قَضَيْنَا - أَعْلَمْنَا وَأَخْبَرْنَا ۔ لے قاضی امیر حسین صاحب - مرتب (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۹)