حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 354
حقائق الفرقان ۳۵۴ سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ سُوْرَةُ بَنِي إِسْرَائِيلَ مَكَّيَّةٌ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ہم سورہ بنی اسرائیل کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جو رحمن و رحیم ہے۔ قرآن مجید جو کچھ ہم کو سناتا ہے۔ کئی حصوں پر منقسم ہے۔ نماز ، روزہ ، حج ، زکوۃ ، نکاح ، طلاق وراثت وغیرہ کے متعلق جو آیات ہیں ۔ وہ ڈیڑھ سو کے قریب ہیں اور قربیاً ڈیڑھ سو بحذف مکررات احادیث ہیں ۔ پس یہ جو صد ہا آیات باقی ہیں۔ یہ کس لئے ہیں؟ عزیزان ! انسان کو بہت ضرورتیں ہیں۔ ایک خدا شناسی ایک خدا کو راضی کرنا۔ ایک مخلوق پر شفقت ۔ غرض اس قسم کی کئی باتیں ہیں جن سے باقی قرآن شریف بھرا پڑا ہے افسوس تو یہ ہے کہ ڈیڑھ سو آیات کے متعلق ہی کل بخشیں رہیں اور پھر اس پر بھی اکثر مسلمانوں کا عمل نہیں ۔ جیسا کہ عام طور پر مسلمان بے نماز ہیں۔ کسی کا مال کھانے میں بعض کو کچھ تامل نہیں ہوتا۔ وراثت کے متعلق تو لڑکیوں کے بارے میں عمل ہی اٹھا دیا ہے حلال کمائی کے لئے کچھ تڑپ نہیں رکھتے ۔ چہ جائیکہ خدا کا عرفان اس کی رضا مندی اور شفقت علی خلق اللہ کی تڑپ ہو۔ یہ سورۃ یہ بتانے کے لئے ہے کہ متقی کو کیا انعامات ملتے ہیں۔ اور فاسق ، شریر، عہد شکن کو کیا سزا ملتی ہے۔ مدینہ میں یہودی تھے اس لئے ان کو بیدار کیا۔ - سُبْحَنَ الَّذِي أَسْرَى بِعَبْدِهِ لَيْلًا مِّنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ إِلَى الْمَسْجِدِ الأَقْصَا الَّذِي بَرَكْنَا حَوْلَهُ لِنُرِيَهُ مِنْ ايْتِنَا إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ - ترجمہ۔ وہ پاک ذات ہے جو لے گیا اپنے پیارے محمد کو راتوں رات مسجد حرام سے اس اخیر مسجد تک جس کے اطراف ( میں ) ہم نے برکتیں رکھی ہیں تا کہ ہم دکھا ئیں اس کو اپنی قدرت کے کرشمے ، کچھ شک نہیں کہ اللہ بڑا سننے والا بڑا دیکھنے والا ہے۔