حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 342 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 342

حقائق الفرقان ۳۴۲ سُورَة النَّحل (المآئدۃ: ۷۴) اور دوسرے کی نسبت ارشاد کیا ۔ لا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرى (بنی اسرائیل: ۱۶) پس قرآن شریف اگر کسی یہودی یا عیسائی کا سکھایا ہوا ہے تو وہ خاص اپنے مذہب کی اس قدر سخت تردید کیونکر گوارا کرتا ہے پھر اب تو اس زمانے سے بڑھ کر سامان موجود ہیں ۔ اب ہی قرآن شریف کا مقابلہ کر دکھاؤ۔ جیسا مدلل بیان اس قرآن مجید میں ہے وہ تورات وانجیل میں مطلق نہیں۔ پس اس کا استنباط کیسے ہو سکتا ہے۔ يُلْحِدُونَ - عربی میں یعدلون الله - يعترضون اللہ کے معنوں میں آتا ہے۔ لسان ۔ می یہ زبان جو جو گوشت کی ہے۔ ہے۔ اس اس کوبھی کو بھی لسان کہتے ہیں۔ لیکن جو جو بات بات اس اس کے کے ذریعے کی کی جاوے اسے بھی لسان ہی کہتے ہیں۔ لسان السوء تهديها الينا وجئت و ما جئتك تهتديها ۔ اس قصیدے کو کہا ہے جو شاعر کے خلاف کہا گیا ۔ لسان کا لفظ مذکر بھی ہے اور مؤنث بھی ہے۔ یا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۷ مورخه ۱۰ فروری ۱۹۱۰ صفحه ۱۴۷) ۱۰۵ - إِنَّ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِأَيْتِ اللهِ لَا يَهْدِيهِمُ اللَّهُ وَلَهُمْ عَذَابٌ اليم - ترجمہ ۔ جو لوگ نہیں مانتے اللہ کی آیتوں کو اللہ ان کو ہدایت نہیں دیتا اور ان کے لئے ٹیس دینے والا عذاب ہے۔ تفسیر - لا يَهْدِيهِمُ الله - ساتویں پارے کے ختم پر فرمایا وَ أَقْسَمُوا بِاللَّهِ جَهْدَ أَيْمَانِهِمْ ۳ لَئِنْ جَاءَتْهُمْ (الانعام: ۱۱۰ ) ۔ آه! ضدی انسان جب کسی راست باز کی تکذیب کر بیٹھتا ہے تو پھر اسے ہٹ ہو جاتی ہے۔ اور وہ با وجود روشن نشانوں کے مانتا نہیں ۔ اس پر لَا يَهْدِيهِمُ الله کا فتویٰ لگ جاتا ۔ ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۷ مورخه ۱۰ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۷) ے کوئی کسی کا بوجھ تو اٹھاتا ہی نہیں۔ ۲ے تو ہمیں بد کلامی کا تحفہ دے رہا ہے اور میں آیا ہوں لیکن میں تیرے پاس بد کلامی کا تحفہ لینے نہیں آیا ۔ ( تفسیر طبری اور مغنی اللبیب میں یہ شعر اس طرح ہے۔ لِسَانُ السُّوْءِ تُهْدِيهَا إِلَيْنَا وَجِئْتَ وَمَا حَسِبْتُكَ أَنْ تَحِيْنَا ) سے اور وہ اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں سخت سخت قسمیں کہ اگر ان کے سامنے کوئی نشان ظاہر ہوتا ۔