حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 341 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 341

حقائق الفرقان ۳۴۱ سُورَة النَّحل کہتے ہیں اس کے سوا نہیں کہ تو تو بنا لاتا ہے جھوٹ ( نہیں جھوٹ نہیں) بلکہ ان میں بہت سے جانتے ہی نہیں۔ کہہ دے اس کو اتارا ہے جبرئیل نے تیرے رب کی طرف سے حق و حکمت سے بھرا ہوا تا کہ ثابت قدم رکھے ایمانداروں کو اور ہدایت ہے اور بشارت ہے فدائی فرمانبرداروں کے لئے ۔ تفسیر - وَإِذَا بَدَّلْنَا آيَةً - جب بدلا دیتے ہیں ہم کسی نشان کو بدلے کسی نشان کے۔ انَّمَا انْتَ مُفْتَر ۔ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کہتے ہیں۔ آپ تو مفتری ہیں۔ بعض لوگ ان آیات سے بعض آیات کے نسخ کو ثابت کرتے ہیں۔ ان کے لئے دو مشکلیں ہیں۔ ایک یہ کہ آیت سے مراد آیت قرآنیہ لیتے ہیں۔ پھر دوم اس مبدل و منسوخ آیت کو موجود فی القرآن ہونے کا ثبوت ان کو دینا پڑتا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۷ مورخه ۱۰ فروری ۱۹۱۰ صفحه ۱۴۷) بَدَّلْنَا آيَةً ۔ ایک نشان مٹا کر دوسرا قائم کرنا چاہتے ہیں۔ بت پرستی کی بجائے تو حید ۔ تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۳) ۱۰۴ - وَ لَقَدْ نَعْلَمُ أَنَّهُمْ يَقُولُونَ إِنَّمَا يُعَلِّمُهُ بَشَرٌ لِسَانُ الَّذِي يُلْحِدُونَ إِلَيْهِ أَعْجَمِيٌّ وَهُذَا لِسَانَ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ ۔ ترجمہ ۔ اور بے شک ہم جانتے ہیں کہ منکر کہتے ہیں کہ اس کو تو ایک آدمی سکھا یا کرتا ہے جس کی طرف وہ نسبت کرتے ہیں اس کی زبان تو مجھی ہے اور یہ تو صاف صاف کھلی عربی زبان ہے۔ تفسیر - إِنَّمَا يُعَلِّمُهُ بَشَر - ایک کتاب میں نے عیسائیوں کی پڑھی ہوئی ہے۔ اور ہماری پرانی روایتوں میں بلعام، یاسر، بیسار، جبیر ایسے ایسے نام لئے گئے ہیں کہ ان کے اقوال سے گویا قران کریم کا استنباط کیا ہے۔ ایسی باتوں کا جواب ایک تو یہ ہے کہ وہ تو غلام تھے اور تم آقا ہو۔ تم بھی قرآن مجید کی کسی خوبی کا معارضہ کر سکتے ہو اور ان غلاموں سے کیا سیکھنا تھا۔ جبکہ معترضین کے مذاہب کے اصل الاصول کفارہ و تثلیت کی تردید کی ہے۔ ایک کے بارہ میں فرمایا۔ لَقَدْ كَفَرَ الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ اللَّهَ ثَالِثُ ثَلَثَةٍ لے البتہ البتہ کافر ہو گئے جنہوں نے کہا اللہ تین میں کا تیسرا ہے۔