حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 343 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 343

حقائق الفرقان ۳۴۳ سُورَة النَّحل ١٠- مَنْ كَفَرَ بِاللهِ مِنْ بَعْدِ إِيْمَانِهَ إِلَّا مَنْ أُكْرِهَ وَقَلْبُهُ مُطْمَئِنٌ بِالْإِيمَانِ وَلَكِنْ مَنْ شَرَحَ بِالْكُفْرِ صَدْرًا فَعَلَيْهِمْ غَضَبٌ مِّنَ اللَّهِ ۚ وَ لَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ - ترجمہ ۔ جو منکر ہو اللہ کا ، ایمان کے پیچھے مگر اس پر کچھ گناہ نہیں جو مجبور کیا گیا اور اس کا دل ایمان سے تسلی یافتہ ہے لیکن ہاں وہ جو دل بھر کر کافر ہوا تو ان پر اللہ کا غضب ہے اور ان پر بڑا عذاب ہے۔ تفسیر ۔ فَعَلَيْهِمْ غَضَبٌ مِّنَ اللهِ ۔ یہ تو ان کے لئے ہے جو بعد الایمان کفر کریں اور کفر کے لئے اپنا سینہ کھول دیں۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۷ مورخه ۱۰ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۷) ااا - ثُمَّ إِنَّ رَبَّكَ لِلَّذِينَ هَاجَرُوا مِنْ بَعْدِ مَا فُتِنُوا ثُمَّ جَهَدُوا وَصَبَرُوا إِنَّ رَبَّكَ مِنْ بَعْدِهَا لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ - ترجمہ۔ پھر بے شک تیرا رب ان کے لئے جنہوں نے گناہ چھوڑے وطن چھوڑا اس کے بعد کہ وہ ستائے گئے پھر نیک کوشش کی اور صبر کیا تو کچھ شک نہیں کہ تیرا رب ان حالتوں کے بعد ضرورضرور غفور الرحیم ہے۔ تفسیر - إِنَّ رَبَّكَ مِنْ بَعْدِهَا لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ - جو إِلَّا مَنْ أُكْرِہ میں داخل ہوا ۔ اس کے لئے فرمایا کہ اگر وہ ہجرت کرے اور مجاہدہ اور پھر نیکی پر جما رہے تو خدا اس غلطی کو معاف فرما دے گا۔ (ضمیمه اخبار بدر جلد ۹ نمبر ۱۷ مورخه ۱۰ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۷) ۱۱۲ - يَوْمَ تَأْتِي كُلُّ نَفْسٍ تُجَادِلُ عَنْ نَفْسِهَا وَ تُوَفَّى كُلُّ نَفْسٍ مَّا عَمِلَتْ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ - ترجمہ۔ جس دن آئے گا ہر ایک شخص جھگڑتا ہوا اپنے نفس کی طرف سے اور پورا دے دیا جائے گا ہر ایک کو کو جو اس نے کیا اور ان پر کچھ ظلم نہ کیا جائے گا۔ تفسیر - يَوْمَ تَأْتِي كُلُّ نَفْسٍ - یہ دن بطور نمونہ قیامت دنیا میں بھی آتا ہے ۔ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر بھی آیا ہے۔ خود ہم پر بھی۔