حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 300 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 300

حقائق الفرقان ٣٠٠ سُورَة النَّحل یعنی جو کچھ تم کو مصیبت پہنچتی ہے۔ سب تمہارے کسب اور اعمال کا نتیجہ ہوتا ہے۔ اب آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ کل مقدمات دورہ سپر نہیں۔ اور اگر بعض لوگوں کے معاملات سشن سپرد ہیں تو بھی کوئی حرج نہیں ۔ ضمانت کی ضرورت ان ناقص حکام کو ہوتی ہے جن کو ڈر ہوتا ہے کہ ان کا مجرم ان حکام کے تصرف سے کہیں بھاگ جاوے گا۔ باری تعالیٰ کے ملک سے بھاگ کر جانے کی کوئی جگہ نہیں مجرموں میں سے بعض اسی وقت سزا یاب ہو جاتے ہیں اور بعض جوڈیشل حوالات میں رہتے ہیں یا ان پر عفو ہو جاتا ہے۔ ضمانت کی حاجت نہیں۔ ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۵۵) ٣٦- وَقَالَ الَّذِينَ أَشْرَكُوا لَوْ شَاءَ اللهُ مَا عَبَدْنَا مِنْ دُونِهِ مِنْ شَيْءٍ نَحْنُ وَلَا آبَاؤُنَا وَلَا حَرَّمْنَا مِنْ دُونِهِ مِنْ شَيْءٍ كَذَلِكَ فَعَلَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَهَلْ عَلَى الرُّسُلِ إِلَّا الْبَلَاغُ الْمُبِينُ - ترجمہ۔ اور کہا شرک کرنے والوں نے اگر چاہا ہوتا اللہ نے تو ہم نہ پوجتے اللہ کے سواکسی چیز کو نہ ہم نہ ہمارے باپ دادا اور نہ ہم حرام ٹھہراتے اس کے حکم کے بغیر کوئی چیز ان کے اگلوں نے بھی یوں ہی کیا ہے تو رسولوں پر پہنچا دینا ہی ہے صاف صاف بیان کرکے۔ تفسیر - لو شاء الله - اچھی بات کو بھی برا آدمی گندے معنوں : برا آدمی گندے معنوں میں لے لیتا ہے۔ سیدھی بات تو یہ تھی کہ جیسی خدا کی مشیت مجبور کر کے مسلمان نہیں بناتی ۔ اسی طرح وہ مشیت مجبور کر کے مشرک بھی نہیں بناتی۔ مگر وہ ایک شق کو لیتے ہیں جس سے خدا پر الزام آئے۔ ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۳) إِنْ تَحْرِصْ عَلَى هُدُ لَهُمْ فَإِنَّ اللهَ لَا يَهْدِي مَنْ يُضِلُّ وَمَا لَهُمْ مِّنْ تُصِرِينَ - ترجمہ ۔ اگر تو حرص کرے ان کے ہدایت پانے پر ۔ تو اللہ ان کو ہدایت نہیں دیتا جو گمراہ کرتے ہیں اور ان کے کوئی مدد گار نہیں ہوں گے۔ تفسير مَنْ يُضِلُّ ۔ ایسے انسان جن کے بدعملوں کا نتیجہ ہی یہی ہے کہ خدا کی طرف سے اضلال ہو۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ء صفحه ۱۴۳)