حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 299 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 299

حقائق الفرقان ۲۹۹ سُورَة النَّحل تفسیر۔ مگر ۔ آریوں کو مکر کے متعلق بہت سے جواب دیئے گئے ہیں۔ مگر وہ اپنے سوال کو پیش کئے ہی جاتے ہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ بعض الفاظ ملکی حالات کے لحاظ سے خاص معنوں میں لئے جاتے ہیں ۔ عربی زبان میں مکر تد بیر کو کہتے ہیں ۔ جو دو قسم کی ہیں ۔ ایک بری ۔ دوم اچھی ۔ فَإِلَى اللَّهُ بُنْيَانَهُم مِّنَ الْقَوَاعِدِ - یعنی استیصال فرما دیا۔ تعلیم اور ذہن نشین کرنے کے لئے اطناب فرمایا۔ مِنْ حَيْثُ لَا يَشْعُرُونَ ۔ ضروری ہے کہ انبیاءعلیہم السلام نے جن باتوں سے منع کیا ان سے ابتدائی مرحلہ ہی میں رک جاویں۔ ورنہ عذاب ایسے طور سے آئے گا کہ پتہ بھی نہ لگے گا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه (۱۴۳) ۳۲- جَنْتُ عَدْنٍ يَدْخُلُونَهَا تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ لَهُمْ فِيهَا مَا يَشَاءُونَ كَذلِكَ يَجْزِي اللَّهُ الْمُتَّقِينَ - ترجمہ ۔ سدا رہنے کے باغ ہیں جن میں وہ جائیں گے بہہ رہی ہیں ان میں نہریں وہاں ان کے لئے وہ چیزیں ہیں جو کچھ وہ چاہیں اور اللہ ایسا ہی متقیوں کو بدلہ دیتا ہے۔ تفسیر - يَجْزِی اللهُ المُتَّقِينَ ۔ اس میں بشارت ہے۔ پس وہ انعام جو صحابہ کی جماعت پر ہوئے ۔ اب بھی ہو سکتے ہیں ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۳) ۳۵۔ فَأَصَابَهُمْ سَيِّاتُ مَا عَمِلُوا وَحَاقَ بِهِمْ مَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِءُونَ - ترجمہ۔ پھر ان کو پہنچی ان کے کرتوت کی برائی اور ان کو گھیر لیا اس چیز نے جس کی وہ ہنسی اڑایا کرتے تھے ۔ تفسير - يَسْتَهْزِئُونَ - هزو کہتے ہیں کسی چیز کو ہلکا جاننا۔ حقیر مانا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه (۱۴۳)