حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 291
حقائق الفرقان ۲۹۱ سُورَة النَّحل ڈرا دو یہ بتا کر کوئی سچا معبود نہیں ہے مگر میں ، تو مجھ ہی کو سپر بناؤ مجھ ہی سے ڈرو۔ تفسیر - يُنَزِّلُ المَليكة - شرک کے دفعیہ کے لئے اس نے فرشتوں کو اپنا کلام دے کر نازل کیا۔ عَلَى مَنْ يَشَاءُ ۔ مراد ہے ہمارے نبی کریم حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۲) ۴- خَلَقَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ بِالْحَقِّ تَعَالَى عَمَّا يُشْرِكُونَ - ترجمہ ۔ اللہ نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین کو حکمت و مصلحت سے۔ وہ بلند تر ہے اس سے جو وہ شریک کرتے ہیں۔ تفسیر بالحَقِّ ۔ ازل میں مقدر تھا کہ ایک وقت آئے گا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مبعوث ہوں گے ۔ اور لوگ ان کے مقابل میں شرارتیں کریں گے جو سزا پائیں گے۔ چنانچہ اس کے مطابق انتظام ہو رہا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه (۱۴۲) ، - وَالْأَنْعَامَ خَلَقَهَا لَكُمْ فِيهَا دِفْ وَ مَنَافِعُ وَ مِنْهَا تَأْكُلُونَ وَ لَكُمْ فِيهَا جَمَالٌ حِينَ تُرِيحُونَ وَحِينَ تَسْرَحُونَ - ترجمہ ۔ اور بھولے و بھالے جانور اللہ نے پیدا کئے تمہارے لئے ان میں گرمی حاصل کرنے کا سامان و دیگر منافع ہیں اور بعض کو ان میں سے تم کھاتے ہو۔ اور تمہاری رونق ہے ان کے سبب سے جب شام کو چرا کر لاتے ہو اور جب چرانے چھوڑتے ہو۔ تفسیر۔ دن ۔ دن کے معنی گرمی حاصل کرنا جو جانوروں کی پوستینوں سے حاصل ہوتی ہے اور دف کے معنے نسل کے بھی ہیں ۔ جمال - عزت کا نشان ۔ تُرِيحُونَ ۔ واپس لاتے ہو۔ واپس لانے کا ذکر پہلے اس لئے فرمایا کہ اس وقت جانور موٹا تازہ ہو کر واپس آتا ہے اور اس میں زیادہ تر اظہار شوکت ہوتا ہے۔ یہ تمام انعام اس لئے ذکر فرمائے