حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 290
حقائق الفرقان ۲۹۰ سُورَة النَّحل ۲ سُوْرَةُ النَّحْلِ مَكَّيَّةٌ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - ہم سورہ نحل کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ کے جلال و جمال والے نام سے جو رحمن الرحیم ہے۔ آتَى أَمْرُ اللَّهِ فَلَا تَسْتَعْجِلُوهُ سُبْحَنَهُ وَتَعَلَى عَمَّا يُشْرِكُونَ - ترجمہ ۔ عذاب الہی کا حکم آگیا تو اس کی جلدی نہ کرو پاک ذات ہے اللہ اور بلند تر ہے اس سے جو شریک بناتے ہیں ۔ تفسیر۔ چند سورتیں الر المر سے شروع ہوتی ہیں۔ یہ لفظ بہت خطرناک ہے۔ کیونکہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔ جو کچھ تم لوگوں نے ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا۔ وہ میں خوب دیکھ رہا ہوں اب اس سورۃ میں اس کے نتیجہ کا ذکر کرتا ہے۔ ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ صفحه (۱۴۲) اللہ کا امر آ گیا ۔ اب جلدی تو نہ کرو ۔ وہ بلند و برتر اس سے ہے کہ شرک کرتے ہیں ۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ (۹۸) امْرُ اللهِ ۔ امر کے معنے خاص حکم کے ہیں۔ لا تَسْتَعْجِلُوهُ سے ظاہر ہے کہ یہاں وعید کا مذکور ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ صفحه (۱۴۲) ۳ امر الله - عذاب الہیہ ۔ یہ الر کا نتیجہ ہے ۔ ( تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۲) يُنَزِّلُ الْمَلَئِكَةَ بِالرُّوحِ مِنْ أَمْرِهِ عَلَى مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ أَنْ انْذِرُوا أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا فَاتَّقُونِ - ترجمہ ۔ وہی اللہ اتارتا ہے فرشتوں کو کام دے کر آپ ہی جس پر چاہتا ہے اپنے بندوں میں سے کہ