حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 292 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 292

حقائق الفرقان ۲۹۲ سُورَة النَّحل کہ دیکھیں ان نعمتوں کا تم کفر کر رہے ہو ۔ جس کا نتیجہ بداُ ٹھاؤ گے۔ یا شکر کرتے ہو۔ ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۳) ٩ - وَالْخَيْلَ وَالْبِغَالَ وَالْحَمِيرَ لِتَرْكَبُوهَا وَزِينَةً وَيَخْلُقُ مَا لَا تَعْلَمُونَ ۔ ترجمہ ۔ اور گھوڑے اور خچر اور گدھے اُسی نے پیدا کئے تا کہ تم سوار ہو ان پر اور زینت کے لئے۔ اور ایسی ایسی چیزیں پیدا کرے گا جن کو تم جانتے بھی نہیں ۔ تفسیر ۔ وَيَخْلُقُ مَا لَا تَعْلَمُونَ ۔ وہ نئی نئی سواریاں جو تمہارے علم میں نہیں پیدا کرے گا۔ (ضمیمه اخبار بدر جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ صفحه (۱۴۳) يَخْلُقُ مَا لَا تَعْلَمُونَ (النحل : ۹) میں ۱۳۰۰ سو برس پہلے بعض نئی سواریوں کی پیشگوئی موجود ہے۔ اور آج ہم بگھیاں ، موٹر کار، ہوائی جہاز ، ریل دیکھ رہے ہیں۔ (البدر کلام امیر جلد ۱۰ نمبر ۳۷، ۳۸ مورخہ ۲۰ جولائی ۱۹۱۱ء صفحہ (۳) ١٠ - وَعَلَى اللهِ قَصْدُ السَّبِيلِ وَ مِنْهَا جَابِرٌ وَلَوْ شَاءَ لَهَدْكُمْ أَجْمَعِينَ - ترجمہ۔ اور میانہ روی کی راہ اللہ تک پہنچتی ہے اور بعض راستہ اصلی راہ سے ہٹا ہوا ہے اور وہ چاہتا تو تم سب کو ہدایت دے دیتا۔ تفسیر قصد السبيل - قصد کے معنے بیان کرنا۔ کیا معنے؟ وہ جوصراط مستقیم ہے۔ اس کا بیان کرنا خدا کے ذمے ہے دوسرے معنے یہ کہ میانہ راہ ۔ دونوں معنے صحابہ و تابعین سے ثابت ہیں۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۳) وَ عَلَى اللهِ قَصْدُ السَّبِيلِ کے معنے ہیں خدا تک پہنچنے کے لیے وہ راہ کام آئے گی جو میانہ روی کی ہے۔ بہت کھانا بھی منع اور بالکل نہ کھانا بھی ٹھیک نہیں ۔ ہر وقت خوراک، پوشاک، مکان کی فکر منع ہے اور ننگے رہنا ، مکان کا بالکل فکر نہ کرنا یہ بھی درست نہیں۔ ہر چیز میں میانہ روی اختیار کرو۔ مال کی محبت میں ، اولاد کی محبت میں ، کھانے کی محبت میں ، بغض و عداوت میں لوگ بڑھ جاتے ہیں ۔ میانہ روی چاہیے۔ ( البدر کلام امیر جلد ۱۰ نمبر ۳۷، ۳۸ مورخہ ۲۰ جولائی ۱۹۱۱ء صفحہ ۳)