حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 280 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 280

حقائق الفرقان ۲۸۰ سُورَة الْحِجْر تفسیر ۔ نبی عِبَادِی ۔ امید و نیم مومن کے لئے دو پر ہیں۔ اللہ کے حضور میں پہنچنے کے لئے ۔ اس کا ثبوت آگے آنے والے بیان میں دیتا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۱) ۵۴،۵۳ - إِذْ دَخَلُوا عَلَيْهِ فَقَالُوا سَلَمَا قَالَ إِنَّا مِنْكُمْ وَجِلُونَ - قَالُوالا تَوْجَلْ إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَمٍ عَلِيمٍ - ترجمہ۔ جب وہ اس کے پاس آئے انہوں نے کہا سلام ، ابراہیم نے کہا تم سے تو ہم کو ڈر معلوم ہوتا ہے۔ انہوں نے جواب دیا تو نہ ڈرہم تو تجھے خوشخبری دیتے ہیں ایک بڑے علم دارلڑکے کی ۔ تفسیر - إِنَّا مِنْكُمْ وَ جِلُونَ ۔ انبیاء کے قلب پر اس کا انکشاف ہو جاتا ہے چونکہ وہ عذاب لائے تھے۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۲) بغلم ۔ اس بچے کے جوان ہونے کی خبر بھی دے دی۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۱) ۵۷ - قَالَ وَمَنْ يَقْنَطُ مِنْ رَّحْمَةِ رَبَّةَ إِلَّا الضَّالُونَ - ترجمہ۔ ابراہیم نے کہا گمراہوں کے سوا اللہ کی رحمت سے کون ناامید ہو سکتا ہے۔ تفسير - القانون ۔ خدا کی صفات سے ناواقف ہیں۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه (۱۴۱) ۵۹،۵۸ - قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ أَيُّهَا الْمُرْسَلُونَ - قَالُوا إِنَّا أُرْسِلْنَا إِلَى قَوْمٍ مُجْرِمِينَ - ترجمہ ابراہیم نے پوچھا پھر تمہیں کیا ضرورت درپیش ہے اے فرشتو! ۔ انہوں نے جواب دیا ہم بھیجے گئے ہیں ایک قطع تعلق کرنے والی قوم کی طرف۔ تفسیر - فَمَا خَطْبُكُم - حضرت ابراہیم کا قلب محسوس کر رہا تھا کہ یہ کوئی عذاب بھی لائے ہیں اس لئے بشارت سن کر بھی دریافت کیا۔