حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 279 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 279

حقائق الفرقان ۲۷۹ سُورَة الْحِجْر ۴۶ تا ۴۹ - إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّتِ وَعُيُونٍ ادْخُلُوهَا بِسَلِمٍ آمِنِينَ وَ نَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِم مِّنْ غِلَّ إِخْوَانًا عَلَى سُرُرٍ مُّتَقْبِلِينَ - لَا يَمَسُّهُمْ فِيهَا نَصَبٌ وَمَا هُمْ مِنْهَا بِمُخْرَجِينَ - ترجمہ ۔ بے شک متقی لوگ باغوں اور چشموں میں رہیں گے۔ اور ان کو کہا جائے گا کہ اس میں داخل ہو سلامتی سے امن کے ساتھ ۔ اور ہم ان کے سینوں سے نکال ڈالیں گے رنجش وہ بھائی بھائی ہو جائیں گے آمنے سامنے تختوں پر بیٹھے ہوئے ۔ وہاں ان کو کوئی تکلیف نہ پہنچے گی اور وہاں سے کبھی نکالے بھی نہیں جائیں گے۔ تفسیر تحقیق متقی لوگ باغوں اور چشموں میں ہوں گے۔ انہیں کہا جائے گا کہ ان میں سلامتی سے داخل ہو جاؤ اور امن میں رہو۔ اور جو کینہ اور کپٹ دنیا میں ان کے دلوں میں تھا۔ بہشت میں ہم ان کے دلوں سے نکال ڈالیں گے وہ بھائی بن کر تختوں پر آمنے سامنے بیٹھیں گے۔ اور اسی پر غور کرو کہ جب غیروں کے ساتھ بہشت والوں کا یہ سلوک ہو گا جس کا ذکر آیت بالا میں ہے تو اپنوں کے ساتھ کیا ہوگا۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ (۱۵۴) المُتَّقِينَ ۔ تقویٰ اختیار کرنے والے ۔ ایسے لوگوں کے عقائد صحیحہ ہوتے ہیں۔ اللہ پر ایمان، پر جزاوسزا فرشتوں پر، کتابوں پر نبیوں پر ایمان، جزا وسزا پر ایمان اور اعمالِ صالحہ کرتے ہیں ۔ اس لئے فرمایا مال کو خرچ کریں۔ ذوی القربی، یتامی ، مساکین ، سائلین ، غلاموں کے آزاد کرنے پر، نماز پڑھیں زکوۃ دیں۔صابر ہوں۔ (تنگی ۔ غریبی لڑائی۔ بیماری کے اوقات میں ) بس یہی متقی لوگ ہیں ۔ کچھ اور نشان بتاتا ہے۔ وہ سلامتی کے گھر میں رہتے ہیں۔ کسی نیک بندے کی نسبت ان کے دل میں رنجش نہیں رہتی ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۱) ۵۰ - نَبِّئُ عِبَادِي أَنِّي أَنَا الْغَفُورُ الرَّحِيمُ - ترجمہ۔ میرے بندوں کو خبر دار کر دے کہ میں ہی ہوں بڑا عیبوں کا ڈھانپنے والا سچی کوشش کا بدلہ دینے والا ۔