حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 281 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 281

حقائق الفرقان ۲۸۱ سُورَة الْحِجْر قَوْمٍ مُجْرِمِينَ - حضرت علی فرماتے ہیں کہ اگر قرآن شریف میں اس کا ذکر نہ ہوتا تو میرے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ کوئی انسان مردوں سے بھی زنا کرتا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۱) در ۶۲ تا ۶۴ - فَلَمَّا جَاءَ الَ لُوطِ الْمُرْسَلُونَ - قَالَ إِنَّكُمْ قَوْمٌ مُنْكَرُونَ ۔ قَالُوا بَلْ جِئْتُكَ بِمَا كَانُوا فِيهِ يَمْتَرُونَ - ترجمہ۔ جب آئے لوط کے خاندان کے پاس فرشتے ۔ لوط نے کہا تم تو کوئی (بے پہچانت ) اجنبی لوگ رکھتے ہو۔ انہوں نے جواب دیا ہم تیرے پاس وہ چیز لے کر آئے ہیں جس میں تیری قوم شک کرتی تھی۔ تفسیر۔ لوڈ کی قوم عرب کے شمال مغرب میں آباد تھی ۔ ان کی بستیاں گئی تھیں۔ ایک کا نام سیڈوم ۔ ایک کا گمارا۔ ایک کا نام صعر غر تھا۔ اسی واسطے اس قوم کے بدکاروں کو سیڈ ومی کہتے ہیں ۔ منكَرُونَ ۔ ناپسند کئے گئے ۔ فِيهِ يَمْتَرُونَ ۔ وہ عذاب جس میں یہ شک کرتے تھے۔ ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۱) ٦٦ - فَأَسْرِ بِأَهْلِكَ بِقِطْعِ مِنَ الَّيْلِ وَ اتَّبِعْ أَدْبَارَهُمْ وَلَا يَلْتَفِتْ مِنْكُمْ أَحَدٌ وَ امْضُوا حَيْثُ تُؤْمَرُونَ ۔ ترجمہ ۔ ۔ تو تو کچھ رات رہے سے اپنے گھر والوں کے ساتھ نکل جا اور تو ان کے پیچھے پیچھے چل اور کوئی مڑ کر نہ دیکھے تم میں سے پیچھے تم کو جیسا حکم ملا ہے ویسا ہی چلے جاؤ۔ تفسیر - لا يَلْتَفِتْ مِنْكُمْ أَحَدٌ ۔ چونکہ عذاب میں گرفتار ہونے والی نے پیچھے مڑکر دیکھنا تھا اس لئے دوسروں کو ایسا حکم ہوا۔ بعض حکم خاص مصلحت پر مبنی ہوتے ہیں۔ حَيْثُ تُؤْمَرُونَ ۔ پاس ایک پہاڑ تھا۔ اس پر چلے جانے کا حکم تھا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ صفحه ۱۴۱)