حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 265 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 265

حقائق الفرقان ۲۶۵ سُورَة الْحِجْر - اس زمانہ میں خدا تعالیٰ نے ترقی کے واسطے بہت سے سامان بآسانی مہیا کر دیئے ہیں۔ دیکھو خدا تعالیٰ کا مامور ( یعنی حضرت مسیح موعود علیہ السلام - مرتب ) ہمارے سامنے موجود ہے۔ اور خود اس مجلس میں موجود ہے۔ ہم اس کے چہرے کو دیکھ سکتے ہیں۔ یہ ایک ایسی نعمت ہے کہ ہزاروں ہزار ہم سے پہلے گزرے جن کی دلی خواہش تھی کہ وہ اس کے چہرہ کو دیکھ سکتے ۔ پر انہیں یہ بات حاصل نہ ہوئی اور ہزاروں ہزار اس زمانہ کے بعد آئیں گے جو یہ خواہش کریں گے کہ کاش وہ مامور کا چہرہ دیکھتے۔ پر ان کے واسطے یہ وقت پھر نہ آئے گا ۔ یہ وہ زمانہ نے ا زمانہ ہے کہ عجیب در عجیب تحریکیں دنیا میں زور وشور کے ساتھ ہو رہی ہیں اور ایک ہلچل مچ رہی ہے۔ عربی زبان دنیا میں خاص طور پر ترقی کر رہی ہے۔ کتا بیں کثرت سے شائع ہو رہی ہیں ۔ وہ عیسائیت کی عمارت جس کو ہاتھ لگانے سے خود ہمارے ابتدائی عمر کے زمانہ میں لوگ خوف کھاتے تھے ۔ آج خود عیسائی تو میں اس مذہب کے عقائد سے متنفر ہو کر اس کے برخلاف کوشش میں ایسے سرگرم ہیں کہ يُخْرِبُونَ بُيُوتَهُمْ بِأَيْدِيهِمْ کے مصداق بن رہے ہیں۔ اور شرک کے ناپاک عقائد سے بھاگ کر ان پاک اصول کی طرف اپنا رخ کر رہے ہیں۔ جن کے قائم کرنے کے واسطے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں مبعوث ہوئے تھے۔ یہ سب واقعات قرآن شریف کی اس پیشگوئی کی صداقت کو ظاہر کر رہے ہیں کہ إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِكر وَإِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ تحقیق ہم نے ہی یہ ذکر نازل کیا ہے اور ہم ہی اس کے محافظ ہیں ۔ جیسا کہ الفاظ کی حفاظت یاد کرنے والوں اور لکھنے والوں کے ذریعہ سے ہوئی ویسے ہی معانی کی حفاظت مجددوں کے ذریعہ سے ہوئی اور ہو رہی ہے۔ یہ سب کچھ موجود ہے مگر خوش قسمت وہی ہے جو ان باتوں سے فائدہ اٹھائے۔ جذبات نفس پر قابورکھ کر خدا تعالیٰ کے احکام پر عمل کرے۔ البدر جلد ۲ نمبر ۵۰ مورخه ۱۳ دسمبر ۱۹۰۶ ء صفحه ۹۰۸) ۱۴ - لَا يُؤْمِنُونَ بِهِ وَقَدْ خَلَتْ سُنَّةُ الْأَوَّلِينَ - ترجمہ۔ وہ قرآن پر ایمان نہ لائیں گے اور یہ ( پہلوں کی ) رسم ہوتی چلی آئی ہے۔ لے وہ اپنے گھر اپنے ہاتھوں برباد کر رہے ہیں ۔