حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 266 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 266

حقائق الفرقان ۲۶۶ سُورَة الْحِجْر تفسیر قَدْ خَلَتْ سُنَّةُ الْأَوَّلِينَ ۔ یہ فرشتوں کے نزول کا دوسرا ثبوت فرمایا کہ نشان جو تم ما نگتے ہو وہ بھی آجاوے گا ۔ جیسا اگلے مکذبوں سے ہوا۔ ویسا ہی تم سے ہو گا۔ چنانچہ ہوا۔ بدر میں فرشتہ آئے اور کفار کو ہلاک کر دیا ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۹) ۱۵ - وَلَوْ فَتَحْنَا عَلَيْهِمْ بَابًا مِنَ السَّمَاءِ فَظَلُوا فِيهِ يَعْرُجُونَ - ترجمہ۔ اور اگر ہم کھول دیں ان پر ایک دروازہ آسمان سے اور وہ ہمیشہ اس میں چڑھتے رہیں ۔ تفسير وَلَوْ فَتَحْنَا عَلَيْهِمْ ۔ یہ ضدی لوگوں کا بیان ہے۔ - ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۹) حن قوم مسحورون - ١٦ - لَقَالُوا إِنَّمَا سُكِرَتْ اَبْصَارُنَا بَلْ نَحْنُ قَوْمٌ ترجمہ ۔ جب بھی یہ ہی کہیں گے اس کے سوا نہیں کہ ہماری نظر بندی کر دی گئی ہے بلکہ ہم جادو کئے ہوئے لوگ ہیں ۔ تفسیر ۔ سُرَتْ اَبْصَارُنَا ۔ ہماری آنکھیں کسی نشے کی متوالی ہو گئیں۔ ہم پر سحر ہو گیا وغیرہ وغیرہ۔ ضمیمه اخبار بدر قاد یا جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ صفحه ۱۳۹) ۱۷ تا ۱۹ ۔ وَ لَقَدْ جَعَلْنَا فِي السَّمَاءِ بُرُوجًا وَ زَيَّتُهَا لِلنَّظِرِينَ وَحَفِظُنُهَا مِنْ كُلِّ شَيْطَنٍ رَّحِيمٍ - إِلَّا مَنِ اسْتَرَقَ السَّمْعَ فَأَتْبَعَهُ شِهَابٌ مُّبِينٌ - ترجمہ۔ اور البتہ ہم نے آسمان میں برج یعنی روشن ستارے بنائے ہیں اور دیکھنے والوں کے لئے اس کو آراستہ کیا ہے۔ اور ہر ایک شیطان تباہ شدہ سے ہم نے اس کی حفاظت کی ہے ۔ مگر جو چوری سے سن گیا تو اس کے پیچھے لگتا ہے ایک چمک دارا نگارا۔ تفسیر ضرور ہم نے ہی بنائے آسمان میں روشن اجرام اور خوبصورت بنایا انہیں دیکھنے والوں کے لئے اور محفوظ رکھا ہم نے انہیں ہر ایک خدا سے دور یا ہلاک شونده تکہ باز یا مردود سے۔ ہاں اگر کوئی چھپ کر سننا چاہے تو اس کے پیچھے لگتے ہیں شہاب ثاقب ۔ میٹی ارز ۔ الکا پات ۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۶۷) آئندہ کے واقعات قبل از وقت انسان کو معلوم ہوں ۔ یہ آدمی کو تڑپ لگی ہوئی ہے۔ اس کے