حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 264
حقائق الفرقان ۲۶۴ سُورَة الْحِجْر ١٠ - إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ - ترجمہ ۔ بے شک ہمیں نے اتارا ہے قرآن اور ہمیں اس کے حافظ ہیں ۔ تفسیر - إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ ۔ فرشتوں کا ایک ثبوت دیا ہے کہ دیکھو یہ کتاب ہے۔ اس کی حفاظت اخیر زمانے تک فرشتے کریں گے۔ تم اس کے خلاف کوئی غلطی تو ثابت کر دو۔ سائنس نے کس قدر ترقی کی۔ تاریخ کی کیسی چھان بین ہوئی۔ مگر قرآن شریف کی کوئی بات جھوٹی نہ ہوسکی۔ سچ فرما یا لا يَأْتِيهِ الْبَاطِلُ ( حم السجدة : ۴۳) ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۹ ) نَزَلْنَا الذِكر ۔ ذکر رسول کو بھی کہتے ہیں۔ انَّا لَهُ لَحٰفِظُونَ ۔ مارنے والوں نے عین شوکت اسلام میں حضرت عمر و علی و عثمان کو شہید کر دیا ۔ مگر عین کمزوری کے ایام میں ایک رسول اللہ کے مقابلہ میں اتنے مخالف کچھ نہ کر سکے ۔ ) تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۶۱، ۴۶۲) دیکھو جس قدر مذاہب دنیا میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے آئے ۔ اس کی حفاظت کا ذمہ دار خود ان لوگوں کو بنا یا مگر قرآن کریم کی پاک تعلیم کے لئے فرمایا ۔ اِنَّا لَهُ لَحٰفِظُونَ یہ کیا کوثر ہے !!! اللہ تعالیٰ اس دین کی حمایت حمایت و حفاظت اور نصرت ۔ اور نصرت کے لئے تائیدیں فرماتا اور مخلص بندوں کو دنیا میں و بھیجتا ہے جو اپنے کمالات اور تعلقات الہیہ میں ایک نمونہ ہوتے ہیں۔ ان کو دیکھ کر پتہ لگ سکتا ہے کہ کیونکر بندہ خدا کواپنا بنالیتا ہے۔ الحکم جلد ۳ نمبر ۱۷ مورخہ ۱۲ مئی ۱۸۹۹ ء صفحہ ۲،۱) قرآن جو نازل فرمایا۔ اس کی حفاظت کا خود ذمہ دار ہوا ۔ إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لحٰفِظُونَ ۔ دنیا کی اور کسی کتاب کی نسبت یہ ارشادِ خداوندی نہیں ہوا۔ اور جس مقدس اور راستباز ہاں قوم کے مسلم امین اور صادق انسان پر یہ پاک کتاب نازل ہوئی۔ اس کی حفاظت کا ذمہ دار بھی مولی کریم ہی ہوا۔ چنانچہ وَ اللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ کی صدا اسی راست باز کو پہنچی ۔ پھر جو دین لے کر یہ خدا کا سچا نبی صلی اللہ علیہ وسلم آیا۔ اس کا نام اسلام رکھا۔ جس کے معنی ہی میں سلامتی موجود ہے۔ الحکم جلد ۵ نمبر ۵ مورخه ۱۰ رفروری ۱۹۰۱ ء صفحه ۶ )