حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 263 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 263

حقائق الفرقان ۲۶۳ سُورَة الْحِجْر سات موقع پر انسان کے خُلق کا جلوہ ہوتا ہے۔ ا۔ ایک مثلاً انسان گھوڑے یا ہاتھی پر جاتا ہے اسے دیکھ کر کئی لوگ حسد کرتے ہیں۔ اور کہتے ہیں کہ اس کا دادا ایسا تھا یا پڑدادا ایسا ۔ اخلاق فاضلہ ہوں تو یہ فضول کا رروائی نہ کریں۔ پس ایک بہشت تو وہ ہوا جب ایسی ایسی جلن نہ لگیں ۔ دوسرا بہشت بیوی کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ۔ اسی طرح بچوں اور نوکروں کے ساتھ اچھا تعلق بھی ہے تو یہ تیسرا بہشت اس دنیا کا ہے پھر اپنی قوم کے ساتھ معاملات میں عمدہ اخلاق رکھتا ہے تو یہ چوتھا بہشت ہے۔ پھر قوم کی دو قسمیں ہیں۔ اپنے ہم مذہب یا غیر مذہب ۔ ان سے تعلقات محبت والے ہوں تو پانچواں بہشت ہے۔ ایک بادشاہ سے تعلقات ہیں۔ ایک خدا سے ۔ حضرت نبی کریم کو فرمایا تو بڑے اعلیٰ خلق پر ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے خلق اپنی ذات میں بے نظیر تھے۔ بیویوں کے ساتھ اس سے بڑھ کر قوم کے ساتھ ایسا صاف معاملہ کہ جب تک خدائی پیغام نہیں پہنچایا۔ سب آپ کو صادق وامین سمجھتے تھے۔ لَا يُكَذِبُونَكَ وَلَكِنَّ الظَّلِمِينَ بِأَيْتِ اللَّهِ يَجْحَدُونَ (الانعام: ۳۴) نعام: ۳۴) بادشاہوں کے ساتھ ایسے اچھے تعلق کہ آپ کے مریدوں نے حبشہ میں کس امن سے زندگی گزاری۔ اور خود مکہ کے شر انگیز رئیسوں میں کیسے مامون رہے۔ پھر خدا سے ایسا تعلق کہ قرآن شریف جیسی خاتم الکتب کی وحی کے مہبط ہوئے کیا ایسا شخص مجنون ہو سکتا ہے۔ جو تمام مدیرانِ ملک کی تجویزوں اور تدبیروں کے مقابلہ میں اکیلا کامیاب ہوا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۹) ٩ - مَا نُنَزِّلُ الْمَلئِكَةَ إِلَّا بِالْحَقِّ وَمَا كَانُوا إِذَا مُنْظَرِينَ ۔ ترجمہ ۔ ہم فرشتے اتارتے نہیں مگر مصلحت و حکمت سے اور اس وقت انہیں مہلت بھی نہ ملے گی ۔ تفسیر وَمَا كَانُوا إِذَا مُنْظَرِينَ ۔ چنانچہ جب فرشتے آئے تو کفار کو نہ بدر میں مہلت ملی نہ کسی اور غزوہ میں ۔ ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۹) لے تیری تو کوئی بھی تکذیب نہیں کرتا لیکن بے جا کام کرنے والے اللہ ہی کی نشانیوں کا انکار کرتے ہیں ۔