حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 262
حقائق الفرقان ۲۶۲ سُورَة الْحِجْر جب بیٹا کہتے ہیں تو اس کی عجیب عجیب تاویلیں کرتے ہیں۔ مگر اسلام نے جو خدا پیش کیا ہے وہ ہر عیب سے منزہ اور کمزوریوں سے مبرا ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ء صفحه ۱۳۹) - ذَرْهُمْ يَأْكُلُوا وَ يَتَمَتَّعُوا وَ يُلْهِهِمُ الْأَمَلُ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ - ترجمہ ۔ چھوڑ دے ان کو کہ کچھ کھا لیں اور تھوڑا فائدہ اٹھا لیں اور ان کو غافل بنائے رکھے امید ۔ تو آگے چل کر معلوم کر لیں گے۔ تفسیر - ذرهم - خدا کی طرف سے کوئی مذہب ایسا نہیں آیا جو تمام آدمیوں کو بجبر منوایا جاوے وو - اسلام نام ہے صدق دل سے مان لینے کا اور جبر وا کراہ میں یہ بات ہر گز نہیں۔ ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ صفحه ۱۳۹) - وَمَا أَهْلَكْنَا مِنْ قَرْيَةٍ إِلَّا وَلَهَا كِتَابٌ مَّعْلُومٌ - ترجمہ۔ اور ہم نے کوئی بستی غارت نہیں کی مگر اس کے لئے ایک وقت مقرر تھا۔ تفسیر - وَمَا أَهْلَكْنَا مِنْ قَرْيَةٍ - اللہ تعالی تبدیلی مذہب سے نہیں پکڑتا ۔ بلکہ نقض امن اور شوخی و شرارت پر اس دنیا میں مؤاخذہ فرماتا ہے۔ كِتَابٌ مَّعْلُوم ۔ اس دنیا میں بھی اس کا نظارہ ہمارے سامنے ہے کہ زنا ایک حد تک کر کے بعد اس کے سوزاک یا آتشک ہوتا ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۹) - وَقَالُوا يَأَيُّهَا الَّذِي نُزِّلَ عَلَيْهِ الذِّكْرُ إِنَّكَ لَمَجْنُونَ ۔ ترجمہ۔ اور منکر کہتے ہیں اے وہ شخص جس پر قرآن اترا ہے تو تو کچھ شک نہیں کہ دیوانہ ہے۔ تفسیر - إِنَّكَ لَمَجْنُون راست بازوں کو آج تک ایسا کہا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے سورہ نون میں ایک بات فرمائی ہے کہ جو کچھ لکھا گیا ہے۔ ان کے خلاصے در خلاصے اور علوم کو جمع کرو تو رسول اللہ مجنون ثابت نہ ہوں گے۔ بلکہ اعقل الناس ۔ سورہ نون میں فرمایا۔ إِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ (القلم: ۴) لے بے شک بے شک تو اعلیٰ درجہ کے خلق پر پیدا کیا گیا ہے ( یعنی مجنون میں تو خلق نہیں ہوتا ) ۔